اننتناگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اننتناگ یعنی چشموں اور جھیلوں کا گھر (اننت: ختم نہ ہونے والا، ناگا: چشمہ) ریاست جمووکشمیر کا ایک شہر ہے۔ اننتناگ کو ریاست کی تجارتی اور مالی دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ شہر کو مقامی لوگ اسلامباد کے نام سے پکارتے ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

اننتناگ ایک قدیم شہر ہے جو ۵٠٠٠ قبل مسیح کے آس پاس وجود میں آیا۔ شہر نے وادی کے باقی حصوں کی طرح کئی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ آجکل مارتند مندِر کے علاوہ شہر میں کوئی بھی اہم قدیم عمارت موجود نہیں ہے۔ چارلز ون ہوگل کو ۱۸۳۵ میں جمو و کشمیر کے دورے کے دوران مغل زمانے کے برباد ہوے کچھ سمارکوں کا پتہ چلا ہے۔ مارتند مندِر آثار قدیمہ کی اہم ترین عمارتوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

اننتناگ 33°44′N 75°09′E / 33.73°N 75.15°E / 33.73; 75.15 پر واقع ہے۔سطح سمندر سے اس کی اونچائی ۵۳٠٠ میٹر ہے۔ یہ دارالحکومت سرینگر سے ۳۳ میل کی دوری پر واقع ہے۔ یہ شہر ناگبل، ملٗکناگ، کاڈیپطرہ، چینی چوک، دونی پاوا، سرنا بالا، جنگلات منٛڈی، کھنابل، مارتند، ڈانگرپورہ وعیرہ علاقوں پر مشتمل ہے۔ ۲۰۰۱ کی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کُل آبادی ۱۸۳۴۳۷ ہے۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

سانچہ:کشمیر سانچہ:ہندوستان