انوشہ انصاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
انوشہ انصاری

انوشہ انصاری (ولادت: 12 ستمبر 1966ء) پہلی ایرانی نژاد امریکی مسلم خاتون ہیں جنہوں نے خلا کا سفر کیا۔ ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئیں۔ مس انصاری اس وقت ٹیلی کام سیکٹر کی ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں ۔ انہوں نے سیاح کی حیثیت سے خلا کا سفر کیا۔ خیال ہے کہ انہوں نے خلائی سفر کے لیئے بیس ملین ڈالر کی رقم ادا کی۔ 18 ستمبر 2006ء میں راکٹ نے بیکونور سے مقامی وقت کے مطابق دس بج کر دس منٹ پر خلاء کے لیئے اڑان بھری۔انوشہ انصاری کے ساتھ اس سفر میں روسی خلا باز میخیل ترن اور امریکی خلاباز مائیکل لوپز بھی شامل رہے۔ مس انصاری کو جاپان کی ایک کاروباری خاتون کی جگہ منتخب کیاگیا ۔ جو اپنی کسی طبی پیچیدگی کی وجہ سے اس سفر پر نہیں جا پائیں۔

29 ستمبر کو ان کا خلائی جہاز زمین پر واپس لوٹا۔

بیرونی روابط[ترمیم]

[[]]