اورتاکوئے مسجد

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
آبنائے باسفورس کے کنارے اورتاکوئے مسجد اور عقب میں باسفورس پل کا دلکش منظر

اورتاکوئے مسجد، جس کا باقاعدہ نام "بیوک مجیدیہ جامع" یعنی شاہی جامع مسجدِ سلطان عبد المجید ہے، ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک مسجد ہے۔ یہ استنبول کو دو براعظموں یورپ اور ایشیا میں تقسیم کرنے والی آبنائے باسفورس کے کنارے واقع ہے۔ اصل اورتاکوئے مسجد 18 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ موجودہ مسجد عثمانی سلطان عبدالمجید اول کے حکم پر 1854ء سے 1856ء کے دوران تعمیر ہوئی۔ نیو-باروک طرزِ تعمیر میں تعمیر کی گئی یہ مسجد آرمینیا سے تعلق رکھنے والے دو باپ بیٹوں کی مہارتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اس طرز تعمیر کی حامل دنیا کی واحد مسجد ہے۔ مسجد کے دو مینار بھی ہیں۔ اس کی دیواریں سفید پتھر سے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے وسیع دریچوں سے ہر وقت سورج کی روشنی براہ راست اور باسفورس کے پانیوں سے منعکس ہو کر مسجد میں پھیلی رہتی ہے۔ آبنائے باسفورس پر قائم "باسفورس پل" مسجد کے قریب سے ہی گذرتا ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا ہے۔