اورخان اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اورخان اول

اورخان اول (پیدائش: 1284ء، انتقال: 1359ء) المعروف اورخان غازی سلطنت عثمانیہ کے دوسرے فرمانروا تھے۔ انہیں سلطنت عثمانیہ کا اصل بانی قرار دیا جاتا ہے جس پر انہوں نے 1326ء سے 1359ء تک حکمران کی۔ انہوں نے مغربی اناطولیہ کا بیشتر حصہ عثمانی قلمرو میں شامل کیا جبکہ ان کے دور میں پہلی مرتبہ ترک افواج یورپ میں داخل ہوئیں جب ان کے بیٹے سلیمان پاشا نے 1354ء میں گیلی پولی پر قبضہ کیا۔

دنیا کی پہلی منظم فوج قرار دی جانے والی ینی چری بھی انہی کے دور میں بنائی گئی جس میں مفتوجہ علاقوں کے غیر مسلم غلام نوجوانوں کو اسلام قبول کرواکر فوج میں شامل کرلیا جاتا تھا۔

وہ 1359ء میں 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے 30 سال تک حکمرانی کی۔


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔