اورنگی ٹاؤن
| ٹاؤن اورنگی | |
| اورنگي ٽاؤن Orangi Town |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| ضلع | کراچی |
| صوبہ | سندھ |
| آبادی | 723694 بمطابق 1998ء |
| زبانیں | اردو، سندھی، بلوچی، پنجابی، پشتو، سرائیکی |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت + 5:00 |
| رمزِ بعید تکلم | 0213 |
| ناظم | عبد الحق |
| نائب ناظم | شاہد بشیر |
| یونین کونسل | 13 چشتی نگر غازی آباد بلال کالونی اسلام چوک مدینہ کالونی محمد نگر گبول کالونی حنیف آباد ہریانہ کالونی آزاد نگر مجاہد آباد دادا نگر بلوچ گوٹھ |
| کراچی کا نقشہ، شمار 17 پر اورنگی ٹاؤن واقع ہے | |
| www.karachicity.gov.pk | |
اورنگی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں اورنگی ٹاؤن بھی شامل ہے۔
اورنگی ٹاؤن شہر کے شمال مغربی حصے میں واقع ایک چھوٹا اور انتہائی گنجان آباد قصبہ ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی (slum) ہے [حوالہ درکار]۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 7 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کی سرحدیں شمال اور مشرق میں گڈاپ اور مشرق اور جنوب میں سائٹ ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب میں کیماڑی ٹاؤن اور مشرق میں بلدیہ ٹاؤن واقع ہے۔ 2009ء میں اس قصبے کے ناظم عبد الحق جبکہ ان کے نائب شاہد بشیر ہیں۔
انتظامی تقسیم [ترمیم]
بلدیہ ٹاؤن کل 13 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے، آبادی بھی درج ہے بمطابق [1]
|
|
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ شہری حکومت کراچی، نقشہ اورنگی ٹاؤن بمعہ یونین کونسل آبادی
بیرونی روابط [ترمیم]
|
|||||