اوستائی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اوستائی
Avestan
علاقہمشرقی سطح مرتفع ایران
نسلیتآریہ
دورآہنی دور، اواخر کانسی دور
کوئی مقامی متن نہیں
اوستائی حروف تہجی (پہلوی متن; independent ad-hoc development)
گجراتی متن ( مستعمل از بھارتی زرتشتی)
زبان رموز
آیزو 639-1ae
آیزو 639-2ave
آیزو 639-3ave
گلوٹولاگaves1237[1]
کرہ لسانی58-ABA-a
Yasna 28.1, Ahunavaiti Gatha (Bodleian MS J2)
اس مضمون میں بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی صوتی علامات شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو یونیکوڈ حروف کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی علامات پر ایک تعارفی ہدایت کے لیے معاونت:با ابجدیہ ملاحظہ فرمائیں۔

اوستائی زبان (Avestan language) (تلفظ: /əˈvɛstən/) [2] جسے سابقہ طور پر زند کہا جاتا تھا ایک ایرانی زبان ہے جو زرتشت کے صحیفوں یعنی اوستا کے لیے استعمال ہوتی تھی، جو اس کی وجہ تسمیہ بھی ہے۔

اوستا ایک قدیم ترین مشرقی ایرانی زبان ہے جو اب معدوم ہو چکی ہے اور جس کے متعلق جتنی بھی معلومات ہیں وہ زرتشتیوں کی کتاب اوستا سے معلوم ہوتی ہیں، جن سے اس کا نام بھی ماخوذ ہے۔ اس کا تعلق قدیم ہند یورپی زبانوں کے خاندان سے ہے اور اس کی قریب ترین زبان ویدک سنسکرت، یعنی قدیم سنسکرت ہے۔ یہ تعلق اتنا قدیم ہے کہ ماسوائے لکھائی اور س کی بجائے ہ تلفظ کے ساتھ، ان دنوں زبانوں میں بے انتہا مماثلت ہے۔ یہ البتہ ہے کہ اوستا کی اخری لکھائی 587 قبل مسیح کے بعد ممکن نہیں رہی جبکہ سنسکرت آج تک لکھی جا رہی ہے اور اس کے بولنے والے بھی موجود ہیں اور یہ نظر آتا ہے کہ دونوں زبانوں کا ماخد ایک ہی زبان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ زبانوں میں کم تفاوت ہے لیکن ان زبانوں سے جڑے مذہبی عقائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہندو سنسکرت دیوی دیوتاوں اور مشرکانہ عقائد رکھتے ہیں جبکہ اوستا بولنے والے تقریباً توحید کے قریب ہیں۔ اوستا کے بولنے والے کون تھے اور انھیں کس نام سے پکارا جاتا تھا، اس کے متعلق بہت کم معلوم ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

اسے اپستاک کی وجہ سے اوستا کہتے ہیں جس سے مراد ہے ٹھوس بنیاد۔

ایرانی زبانوں کے خاندان سے تعلق[ترمیم]

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اوستا قدیم ترین ایرانی زبان سے جس سے بعد میں بالترتیب فارسی باستانی،، فارسی میانہ اور پھر پہلوی فارسی نے ارتقا کی۔ اور اخر مین اس کی کوکھ سے موجودہ فارسی نے جنم لیا۔ اس کا ہلکا سا تعلق قدیم شمالی زبانوں کے ساتھ بھی ہے جیسے ؛ باختری، سوگدین اور خوتاناسی زبانیں لیکن یہ جگہ مزید تحقیق طلب ہے۔ موجودہ دور مین اس کا تعلق اسی، پشتو اور بلوچی سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔ اسے ژند بھی کہا جا سکتا ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کیونکہ یہ اوستا کے بعد کی چیزہے۔ ژند سے مراد ہے گزارش یا ایک طرح کا ترجمہ اور ان سے مراد اوستا کا پہلوی میں ترجعہ تھا۔ اس کو جب فارسی دری میں دبارہ ترجمہ کیا گیا تو اسے پا ژند کہا جانے لگا۔

نمونہ عبارت[ترمیم]

لاطینی حروف تہجی
اوستائی حروف تہجی
گجراتی متن
ahiiā. yāsā. nəmaŋhā. ustānazastō.1 rafəδrahiiā.maniiə̄uš.2 mazdā.3 pouruuīm.4 spəṇtahiiā. aṣ̌ā. vīspə̄ṇg.5 š́iiaoϑanā.6vaŋhə̄uš. xratūm.7 manaŋhō. yā. xṣ̌nəuuīṣ̌ā.8 gə̄ušcā. uruuānəm.9:: (du. bār)::ahiiā. yāsā. nəmaŋhā. ustānazastō. rafəδrahiiā.maniiə̄uš. mazdā. pouruuīm. spəṇtahiiā. aṣ̌ā. vīspə̄ṇg. š́iiaoϑanā.vaŋhə̄uš. xratūm. manaŋhō. yā. xṣ̌nəuuīṣ̌ā. gə̄ušcā. uruuānəm.::

અહીઆ। યાસા। નામંગહા। ઉસ્તાનજ઼સ્તો।૧ રફ઼ાધરહીઆ।મનીઆઉસ્̌।૨ મજ઼્દા।૩ પોઉરુઉઈમ્।૪ સ્પાણ્તહીઆ। અષ્̌આ। વીસ્પાણ્ગ્।૫ સ્̌́ઇઇઅઓથઅના।૬વંગહાઉસ્̌। ક્સરતૂમ્।૭ મનંગહો। યા। ક્સષ્̌નાઉઉઈષ્̌આ।૮ ગાઉસ્̌ચા। ઉરુઉઆનામ્।૯:: (દુ। બાર્)::અહીઆ। યાસા। નામંગહા। ઉસ્તાનજ઼સ્તો। રફ઼ાધરહીઆ।મનીઆઉસ્̌। મજ઼્દા। પોઉરુઉઈમ્। સ્પાણ્તહીઆ। અષ્̌આ। વીસ્પાણ્ગ્। સ્̌́ઇઇઅઓથઅના।વવંગહાઉસ્̌। ક્સરતૂમ્। મનંગહો। યા। ક્સષ્̌નાઉઉઈષ્̌આ। ગાઉસ્̌ચા। ઉરુઉઆનામ્।::

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Avestan"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  2. John C. Wells (1990)، Longman pronunciation dictionary، Harlow, England: Longman، صفحہ: 53، ISBN 0-582-05383-8  entry "Avestan"