جامع مسجد اولو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اولو مسجد سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اولو مسجد
Bursa Grand Mosque
بنیادی معلومات
محل وقوع برصہ، ترکی
جغرافیائی متناسقات 40°11′02″N 29°03′43″E / 40.183841°N 29.061960°E / 40.183841; 29.061960
مذہبی انتساب اسلام
موقع حبالہ BursaUluCamii.com
معماری اوصاف
معمار علی نکار
معماری قسم مسجد
معماری طرز معماری، سلجوق
سنگِ بنیاد 1396
تکمیل 1399
تفصیلات
گنبد 20
مینار 2
اولو جامع کا اندرونی منظر، صحن کے وسط میں وضو خانہ نمایاں ہے

اولو مسجد (ترکی:Ulu Cami، اولو جامع) یعنی عظیم مسجد ترکی کے شہر بروصہ میں واقع ایک مسجد ہے جسے عثمانی طرز تعمیر کا اولین شاہکار سمجھا جاتا ہے۔ یہ مسجد سلطان بایزید اول کے حکم پر علی نجار نے 1396ء سے 1399ء کے درمیان قائم کی۔ مستطیل شکل میں بنی اس مسجد پر 20 گنبد ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سلطان بایزید نے جنگ نکوپولس میں فتح کی صورت میں 20 مساجد تعمیر کرنے کا عہد کیا تھا اور بعد ازاں انہی 20 مساجد کی جگہ بروصہ میں (جو اس وقت عثمانی سلطنت کا دارالحکومت تھا) 20 گنبدوں والی یہ مسجد تعمیر کی گئی۔ اس کے دو مینار بھی ہیں۔ مسجد کے اندر معروف خطاطوں کے 192 شاندار فن پارے رکھے گئے جو فن خطاطی کے عظيم نمونوں میں شمار ہوتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]