اوگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اوگی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ تحصیل اوگی کا مرکز بھی ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ کے صدر مقام مانسہرہ شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

اوگی برطانوی دور حکومت میں وادی اگرور کا صدر مقام تھا۔ وادی اگرور تب ضلع ہزارہ میں شامل تھا اور یہ ہزارہ کی ملیشیا پولیس کا سرحدی مرکز بھی تھا۔ یہ قصبہ اور تمام وادی سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ یہاں پر ایک قلعہ بھی واقع ہے جس کو پہلی بار 1865ء میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ یہ قلعہ اب فرنٹئیر کانسٹیبلری کے زیر انتتظام ہے، جہاں علاقہ تناول میں کالا ڈھاکہ کے لیے یہاں ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔

معاشرہ[ترمیم]

گو اوگی میں کئی زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں مگر ہندکو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ پشتو اور تناول زبان بھی یہاں کی مقامی بڑی زبانیں تصور کی جاتی ہیں۔ یہاں مقامی آبادی میں شمال اور مشرق کی طرف کی آبادی پشتو، جبکہ جنوب اور مغرب کی جانب کی آبادی ہندکو بولنے کو فوقیت حاصل ہے۔

مضافات[ترمیم]

اوگی کے مضافات میں شمدرہ، اوگے، مالوکا، بیلیاں، مالوگا، بازارگے، مانچورہ، راشیدا اور ڈھیران واقع ہیں۔ اوگی کے جنوب مشرق میں شیرگڑھ، گلی بدرال، قاضی آباد کے علاقے مشہور ہیں اور ان کو مجموعی طور پر تناول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

[1]ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں- حکومت پاکستان