اچ شریفلی مسجد

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
اُچ شریفلی مسجد
Edirne 5218.jpg

مسجد کا بیرونی منظر

بنیادی معلومات
مقام ادرنہ، ترکی
معلوماتِ طرزِ تعمیر
رخ بجانب قبلہ
سالِ تکمیل 1448ء
خصوصیات
تعدادِ مینار 4


اچ شریفلی مسجد (ترکی زبان: Üç Şerefeli Camii، اُچ شَرِیفَلِی جَامِع) ترکی کے شہر ادرنہ میں واقع ایک قدیم مسجد ہے جو عثمانی دور میں تعمیر کی گئی۔ مستطیل شکل کی یہ مسجد عثمانی سلطان مراد ثانی نے 1438ء سے 1448ء کے درمیان تعمیر کرائی۔ یہ مسجد شہر کے تاریخی مرکز میں واقع ہے، جہاں دیگر اہم و تاریخی مساجد سلیمیہ مسجد (سلیمیہ جامع) اور قدیم مسجد (اسکی جامع) بھی موجود ہیں۔

اس مسجد کے صحن کے چاروں اطراف ایک سائبان ہے جس پر اکیس گنبد قائم ہیں جبکہ مرکزی گنبد ایک شش پہلو ستون پر کھڑا ہے۔ اس کے علاوہ 8 چھوٹے گنبد بھی موجود ہیں۔

اس مسجد کے وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس کے ایک مینار کی تین منزلیں ہیں۔ ترکی زبان میں مینار کی منزل (بالکنی) کو "شریف" کہا جاتا ہے اور تین کو "اُچ"۔ جبکہ ترکی زبان میں جامع مسجد کو "جامع" کہا جاتا ہے۔ اس طرح اچ شریفلی جامع کا مطلب ہوا "تین منزلوں والی مسجد"۔

مسجد کا تین منزلوں والا سلجوقی دور کی مخصوص رنگین اینٹوں کا حامل ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں