اکتساب معطیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اکتسابِ ڈیٹا (data acquisition) کو ڈیٹای اکتساب بھی کہا جا سکتا ہے اور اس سے مراد دنیا کے مختلف اقسام کے حقائق کو اس طرح کی شکل و صورت میں حاصل کرنے کی ہوتی ہے جس میں ان کو ایک کمپیوٹر استعمال کر سکے۔ یعنی اکتساب ڈیٹا کا عمل کسی بھی کائناتی مظہر مثال کے طور پر کسی (جاندار یا بے جان) جسم کی طبیعی کیفیت کی پیمائش سے شروع ہوتا ہے، یہ طبیعی کیفیت اس جسم کا درجۂ حرارت بھی ہو سکتی ہے اس کا دباؤ بھی اور یا پھر کوئی اور جسمانی کیفیت بھی۔ اس طبیعی پیمائش کے بعد اسے ایک انتقالہ (transducer) کی مدد سے برقی اشاروں میں تبدیل کیا جاتا ہے ؛ یہ برقی اشارے وولٹیج، برقی جار یا مزاحمت و گنجائش کی قیمت وغیرہ کی شکل ہے ہوا کرتے ہیں۔