اہم پاکستانی ایام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اہم پاکستانی ایام

فہرست

23 مارچ [ترمیم]

23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور اسی دن 1956 میں پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا۔ اس روز لو یوم پاکستان کے طور پر منانے کا اعلان سرکاری طور پر ہوا۔ اس تاریخ کو وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فوجی پریڈ منعقد ہوتی ہے۔

21 اپریل [ترمیم]

21 اپریل 1938 کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اس جہان سے رخصت ہوئے

یکم مئی [ترمیم]

اس روز مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


28 مئی [ترمیم]

28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کیے۔ ملی تاریخ میں اس دن کو یوم تکبیر کے دن سے لکھا گیا ہے۔

14 اگست [ترمیم]

14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ اس روز پوری قوم آزادی کی خوشیاں مناتی ہے۔

6 ستمبر [ترمیم]

6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے اچانک لاہور پر حملہ کیا، اس موقع پر پاک افواج نے نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کر دیا،ا س دن کو یوم دفاع کے طور پر قوم ہر سال مناتی ہے۔

7 ستمبر [ترمیم]

7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کر دیا۔

11 ستمبر [ترمیم]

11 ستمبر 1948 کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ قوم ہر سال ان کی برسی کے موقع پو انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

9 نومبر [ترمیم]

9 نومبر 1877 کو علامہ اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اس دن کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

25 دسمبر [ترمیم]

25 دسمبر 1876 کو قائد اعظم محمد علی جناح پیدا ہوئے۔ 25 دسمبر کو پاکستان میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔


مزیز دیکھیں [ترمیم]