ای سی ایل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خروج کنٹرول فہرست یا ای سی ایل (انگریزی:Exit Control List یا ECL) یہ حکوت پاکستان کا ایک خارجہ سرحدی نظام ہے۔ اس فہرست میں جس شخص کا نام ڈالا جاتا ہے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔ آئین پاکستان میں اس قانون کا بل 1981 کو پاس کرالیا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ ہر اس شخص کو ملک سے جانے نہ دے جو جرم میں ملوث ہو،خاص طور پر درجہ ذیل جرائم :

  • وہ شخص جو کرپشن میں ملوث ہو یا جس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہو۔
  • وہ حکومتی عاملین جنھوں نے حکومتی فنڈز میں ردو بدل کیا ہو۔
  • وہ مجرمان جو دہشت گردی یا سنگین جرائم میں ملوث ہو۔
  • ان لوگوں کا نام جن کو عدالت عظمیٰ یا عدالت عالیہ یا کسی اور عدالت نے ملک سے باہر جانے سے روکا ہو۔
  • اس کے علاوہ اور وجوہات بھی ہو سکتے ہیں

قابل ذکر شخصیات جن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا[ترمیم]

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ساڑھے آٹھ ہزار افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150324_ecl_pakistan_atk بی بی سی اردو، 24 مارچ 2015