ایبیزنائیگرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکامیں (2) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

ایبیزنائیگرا ABIES NIGRA[ترمیم]

اس دوا کا اثر نہایت قوی اور دیرپا ہے، یہ مختلف بیماریوں میں کام آتی ہے، جبکہ معدے سے متعلق اس کی خاص علامات موجود ہوں۔ بیشتر علامتوں کے ساتھ معدے کی خرابیاں لازمی طور پرآتی ہیں، بوڑھوں کی ہضم سے متعلق شکایتیں جن کے ساتھ حرکت قلب کی علامات بھی ہوں۔ اس کے ساتھ چائے اور تمباکو کے کثرت استعمال کے بعد شکایات، قبض بیرونی چھیدوں مثلاً ناک ،مقعد اغیرہ درد۔

سر[ترمیم]

گرم،رخسارتمتمائے ہوئے،پست ہمت، دن بھر سست رہے اور رات بھر جاگتا رہے۔ غور و فکر نہ کرسکے۔

معدہ[ترمیم]

ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد معدے میں درد ہوتا ہے،ایسا محسوس ہو جیسے معدے میں کوئی گولہ رکھا ہے اور وہ باعثِ اذیت ثابت ہو،جیسے سخت اُبلا ہوا انڈا دل کے نیچے معدے میں رکھا ہے،معدے کے ٹھیک اوپر متواتر تکلیف دہ گھٹن کا احساس جیسے کہہ ہر چیز کو گانٹھ دی جا رہی ہے۔ صبح کے وقت بھوک قطعاًمٹ جاتی ہے مگر دوپہر کو اور رات کے وقت کھانے کے لیے زبردست رغبت ہوتی ہے،سانس اور ڈکار بد بودار آئیں۔ چھائی:۔ پردردیہ احساس جیسے چھاتی میں کچھ رکھا ہے اور اسے کھانس کر نکالنا ہوگا۔ پھیپھڑے جیسے دبائے جا رہے ہیں، انھیں پوری طرح نہ پھیلاسکے، کھانسنے سے تکلیف کھانسی کے بعد منہ میں رال آئے گلا گھٹتا ہوا محسوس ہو، دمکشی جو لیٹ جانے سے بڑھے ،دل میں کاٹنے والا تیز درد،دل کی رفتار، بھاری کمزور،تیز چلے ابیز نائیگراسست چلے۔ پُشت:۔ زیریں پشت کا درد، ہڈیوں میں اعصابی درداور دکھن۔

نیند[ترمیم]

۔ رات بھر جاگتا رہے اور بے چین رہے اس کے ساتھ بھوک ہوبرے برے خواب آئیں۔

بخار[ترمیم]

۔گرمی اور سردی باری باری محسوس ہو،باری کے پرانے نوبتی بخار جس کے ساتھ درد معدہ بھی ہو۔ کمی بیشی:۔ کھانے کے بعد تکلیفات۔ تعلقات:۔ مقابلہ کریں معدے میں جیسے گولہ رکھا ہے۔ چائنا، برائیونیا، پلساٹیلا، تھوجا،سبائنا،کپرے سس(پُر درد بد ہضمی)نیزنکس وامیکا، کالی کارب۔

خوارک[ترمیم]

۔ 1سے 30 طاقت تک

حوالہ:

بورک میٹریا میڈیکا