ایبے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایبے

Abbey رومن کیتھولک عیسائیوں کی ایک ایسی خانقاہ جس کا متولی ایبٹ کے درجے کا پادری یا ایبس کے درجے کی راہبہ ہو۔ عیسائیت میں‌ راہبانہ زندگی کا آغاز پوپ بینی ڈیکٹ کے وقت سے ہوا اور چھٹی اور ساتویں صدی عیسوی میں بے شمار خانقاہیں تعمیر ہوئیں۔ 1415ء تک اس کی تعداد 1570ء تک جاپہنچی۔ یہ تعداد محض بینی ڈیکٹ کے سلسلے کی ہے۔ اس کے علاوہ مسٹریشین نامی ایک اور سلسلہ بھی تھا۔ پروٹسٹنٹ فرقے کے عیسائی راہبانہ زندگی کے قائل نہیں انگلستان میں پروٹسٹنٹ مذہب رائج ہوا تو تمام خانقاہیں ختم کردیں گئیں۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ایبے&oldid=718484’’ مستعادہ منجانب