ایرج بن فریدون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایران کی افسانوی قومی داستان شاہنامہ میں بادشاہ فریدون کے تینوں بیٹوں میں سے تیسرا اور سب سے پیارا بیٹا۔ فریدون کے دوسرے دو بیٹے سلم اور تور تھے۔ اس نے اپنی سلطنت ان تینوں میں تقسیم کردی۔ ایرج جو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا،اسے مرکزی سلطنت، ایران کا بادشاہ بنایا گیا تھا۔، سلم کو شام اور تور کو توران دیا۔ تور اور سلم کو اس بٹوارے پر راضی نہیں ہوئے اور ایرج کو قتل کر دیا۔ فریدون کو سخت صدمہ ہوا۔ یہاں تک ایرج کا بیٹا منوچہر جوان ہوا۔ جس نے ایک بڑی فوج کے ساتھ تور اور سلم کے ملکوں پر چڑھائی کی، ان لڑائیوں میں سلم اور تور بھی مارے گئے۔ یہاں سے ایران شام اور توران کی مخالفت کی بنیاد پڑی اور ایران کے ان ملکوں سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے۔ فریدون نے پانچ سو سال حکومت کی اور مرنے سے پہلے اس نے منوچہر کو اپنا جانشین نامزد کیا۔[1] شاہانامہ کی روایت کے مطابق ایرج کے نام پر ہی ایران کا نام رکھا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر معین الدین، قدیم مشرق جلد دوم، 8 تا 9