ایل پی جی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایل پی جی (LPG) یعنی مائع پٹرولیم گیس (liquid petroleum gas) سے مراد وہ گیس ہے جو معدنی تیل (پٹرولیئم) سے حاصل ہوتی ہے اور بطور ایندھن گاڑیوں اور چولہوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر پروپین ہوتی ہے جسے کیمیا میں C
3
H
8
سے ظاہر کرتے ہیں۔ اس میں کچھ بیوٹین C
4
H
10
بھی موجود ہوتی ہے۔ سلنڈر کے اندر دباؤ کے تحت یہ گیس مائع میں تبدیل ہو جاتی ہے اس لیے اس کا نام LPG ہے اور اس کا سلنڈر سیدھا رکھا جاتا ہے تا کہ مائع کے اوپر کی گیس استعمال ہو سکے۔ یہ مائع جب گیس بنتا ہے تو اس کے حجم میں لگ بھگ ڈھائی سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس سی این جی اپنے سلنڈر کے اندر بھی گیس ہی کی شکل میں رہتی ہے اور مائع میں تبدیل نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے سی این جی کے سلنڈر کو استعمال کے وقت سیدھا رکھنا ضروری نہیں ہوتا۔

بھارت میں ایل پی جی کے سلنڈر

ایل پی جی کے سلنڈر کے اندر کے پریشر کا تعلق گرمی یا سردی پر ہوتا ہے۔ 32 ڈگری سینٹی گریڈ پر اس کے سلنڈر میں لگ بھگ 15 atm (ایٹموسفیر) (psi 220) پریشر ہوتا ہے۔ سلنڈر کے اندر پریشر کا تعلق اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ پروپین اور بیوٹین کس تناسب میں ہیں۔ جب بیوٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو پریشر تھوڑا کم ہوتا ہے۔ اکثر سلنڈر میں لگا ہوا سیفٹی والو 25 atm پر لیک کر جاتا ہے تاکہ سلنڈر پھٹ نہ جائے۔[1]
اگر یہ گیس لیک ہو تو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں ایک تیز بو دار مرکب ethanethiol یا ایمائل مرکیپٹان ملا دیا جاتا ہے جس کی بو لیکیج کا پتہ دیتی ہے۔ سی این جی اور سوئی گیس جب لیک ہوتی ہے تو ہوا سے ہلکی ہونے کی وجہ سے آسمان کی طرف جاتی ہے اور اس طرح خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن ایل پی جی ہوا سے بھاری ہوتی ہے اور لیک شدہ ایل پی جی وہیں موجود رہتی ہے اور نظر بھی نہیں آتی جس سے آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہوا سے بھاری ہونے کی وجہ سے لیک ہونے والی ایل پی جی پانی کی طرح ڈھلان کی طرف بہتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ اوپر کی منزل میں لیک ہونے والی ایل پی جی کی وجہ سے نچلی منزل میں آگ لگ جائے۔

اندازہ ہے کہ سن 2008 میں دنیا بھر میں ایک کروڑ تیس لاکھ گاڑیوں میں دو کروڑ ٹن یعنی سات ارب گیلن ایل پی جی استعمال ہوئی۔

ایندھن مخصوص قدر حراری کثافت مائع
ایل پی جی 46.1 MJ/kg 0.5—0.58
فیول آئل 42.5 MJ/kg
پٹرول 43.5 MJ/kg 0.71—0.77

موازنہ[ترمیم]

جانچنے کا پیمانہ پٹرول ایل پی جی سی این جی
قیمت روپیہ فی لٹر 103.36 97روپے فی کلوگرام یا 54.34 روپے فی لٹر 79.20روپے فی کلوگرام یا 53.88 روپے فی لٹر
مائیلج- کلومیٹر فی لٹر 12 19 18
روپے فی کلومیٹر خرچہ 8.6 5.10 4.40
انجن کی زندگی بہتر بہترین بہترین
ماحول دوستی کم تر اعلیٰ اعلیٰ
خطیر مقدار میں منتقلی آسان آسان صرف پائپ لائن کے ذریعے
انجن آئل/ پرزوں پر بچت اوسط بہترین کمتر

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

روزنامہ جنگ کراچی 27 مئی 2012

  1. What is liquified petroleum gas and how does it work?