ایمنیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


مارشل برُوس مَیدرز سؤم (انگریزی: Marshall Bruce Mathers III) (پیدائش 17 اکتوبر 1972)، جو بہتر جانا جاتا ہے اپنے سٹیجی نام ایمِنیم (Eminem) سے اور ان کی ثانوی شخصیت 'سلِم شیڈی' (Slim Shady) سے بھی، ڈیٹروائٹ سے ایک امریکی رَیپ فنکار ہیں۔

ان کی ایک بیٹی ہے، ہیلی جیڈ سکاٹ میدرز اور ایک سابق اہلیہ، کِمبرلی اَین سکاٹ میدرز۔ کم اور ایمنیم کی 1999 میں شادی ہوئی تھی، مگر 2000 میں 'کم' نامی ہٹ سنگل کی ریلیز کے بعد، ان کا اگلے سال طلاق ہو گیا۔

ان کی ایک فلم ہے 'ایٹ مائل' جو اس کے بارے میں نیم خودنوشتی ہے۔ 'لُوز یورسیلف' نامی گانے نے، جو اس فلم سے تھا، ایک آسکر اوارڈ جیتا اور ان کا اس دن تک مقبول ترین گانا ہے۔ ایمنیم کو اکثر کہا جاتا ہے 'سب سے زبردست زندہ رَیپر' اور 2011 میں اسے 'کِنگ آف ہِپ ہاپ' قرار دیا گیا، اپنے شریک ریپر لِل وین، جے زی اور کانیے ویسٹ کو شکست دیتے ہوئے۔