ایم ایف حسین

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ایم ایف حسین

مشہور ہندوستانی مصور، پورا نام مقبول فدا حسین (17پدائش ستمبر 1915ء؛ انتقال 9 جون 2011ء)، لیکن ایم ایف حسین کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 17 ستمبر 1915 کو ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ کم عمر میں والدہ کا انتقال ہوگیا۔ جس کے بعد والد کے ساتھ اندور آگئے جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بمبئی آکر انہوں نے باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔ 1940 کے عشرے میں ان کا نام آرٹ کی دنیا میں ابھرا۔

فہرست

[ترمیم] آرٹ

حسین کا شمار اعلیٰ ترین عصری مصوروں میں ہوتا ہے انکی تجریدی (abstract) اور جدید طرز کی مصوری گھوڑے کی شبیہ نمایاں ہے۔وہ اکّثر اپنی تصویروں میں ہندوستان کے اساطیری کرداروں کو استعمال کرتے ہیں اور ایسی ہی انکی بعض تصویریں تنازعہ کا سبب بھی بن چکی ہیں۔

[ترمیم] کامیاب مصور

تجارتی اعتبار سے وہ ہندوستان کے سب سے کامیاب مصور ہیں۔ حسین نے ایک ارب روپے کے عوض ایک سو پینٹنگز بنانے کا ایک معاہدہ طے کیا جسے انڈیا کی تاریخ میں آرٹ کا سب سے بڑا معاہدہ کہا گیا۔


[ترمیم] متنازعہ شخصیت

مارچ سن دو ہزار چھ میں اترپردیش کے شہر ہردوار کے ایک وکیل اروند شری واستو نے حسین کی ایک پینٹنگ پر اعتراض کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ میں ہندو دیوی کو برہنہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ حسین کی اسی پینٹنگ کے خلاف کئی علاقوں میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے مظاہرے بھی کیے اور ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں پانچ مقدمات ہیں جن میں ہریدوار کے اس کیس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں دو، مہاراشٹر کی عدالت میں ایک اور ایک مقدمہ دہلی کی عدالت میں چلا۔ ایک عدالت نے ان کی جائیداد کی ضبطی کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد ان خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنا پڑی ۔ 2010 میں قطر کی حکومت نے ان کو شہرت کی پیش کش کی جو کہ انہوں نے قبول کر لی۔[1]

[ترمیم] فلمساز

انہوں ایک آرٹ فلم گج گامنی بھی بنائی جو کہ باکس آفس پر چل نہ سکی۔ اس فلم میں بھارت کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت نےکام کیا۔


[ترمیم] اعزازات

1966 میں حکومت ہندوستان نے پدما شری کے اعزاز سے نواز اس کے علاوہ پدما بھوشن کا اعزاز بھی ان کو دیا گیا۔


ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں