ایم بی نقوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے معروف صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن۔ اصل نام محمد باقر نقوی۔ ایم بی نقوی انیس سو اٹھائیس میں ہندستان کے شہر امروہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم امروہ میں ہی حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔

صحافت[ترمیم]

انگریزی روزنامہ انڈس ٹائم حیدرآباد کے بعد انگریزی اخبار ڈان میں کام کیا۔ بعد میں وہ راولپنڈی منقتل ہو گئے جہاں انھوں نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ کام کیا۔ راولپنڈی میں کچھ برس نوکری کرنے کے بعد ایم بی نقوی واپس کراچی پہنچے اور اپنے پرانے شوق اور پیشے کی طرف لوٹ آئے۔ انھوں نے انگریزی اخبار ڈان میں لکھنا شروع کیا۔ بعد میں انھوں نے دوسرے پاکستانی انگریزی اخبار دی نیوز میں بھی لکھا۔ ایم بی نقوی نے پاکستانی انگریزی اخبارات کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے ڈیلی سٹار،انڈیا کے دکن ہیرالڈ اور متحدہ عرب امارت کے اخبار گلف نیوز میں بھی کالم لکھے

انسانی حقوق[ترمیم]

وہ انسانی حقوق کے کمیشن،عورت فاؤنڈیشن اور دیگر ایسی پاکستانی غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ رہے جو پاکستان میں انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انتقال[ترمیم]

نومبر دو ہزار نو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔