این این سپی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
این این سپی

بالی وڈ کے مشہور فلسماز۔ صوبہ سندھ کے رہنے والے تھے۔ تقسیم کے بعد سپی ممبئی آ گئے اور انھوں نے یہاں کالج کی تعلیم مکمل کی۔ فلمسازی کا کام انھوں نے 1959ء سے شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے اس دورمیں کامیاب فلمسازوں کے ساتھ کام کیا ان میں اس دور کے فلمساز گرودت کا نام سر فہرست ہے۔ این این سپی کی پہلی فلم ’ قاتل ‘ تھی جس کے ہیرو پریم ناتھ تھے۔ سپی کو ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلمیں بنانے کا شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے ایسی کئی فلمیں بنائیں اور وہ کامیاب بھی ہوئیں۔

ان کی کامیاب فلموں کی فہرست طویل ہے جس میں کالی چرن، فقیرا، سرگم، میری جنگ، وہ کون تھی، شطرنج، چور مچائے شور، دیوتا‘ وغیرہ شامل ہیں۔

حالیہ برس ں میں این این سپی اپنی بیماری کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہو گئے تھے۔ انھوں نے انیس سو ننانوے میں آخری فلم’سلسلہ ہے پیار کا‘ بنائی تھی جو کامیاب نہیں ہوئی۔

این این سپی کو بالی وڈ کا لیجنڈ کہا جا تا ہے۔ انھوں نے کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔ ان کے ساتھ ایسے کئی ہدایت کاروں نے کام کیا جو آج بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب فلمساز بن چکے ہیں۔ ان میں سبھاش گھئی کا نام قابل ذکر ہے۔ ممبئی میں ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]