ایولین کیز

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ایولین کیز

ہالی وڈ کی اداکارہ۔ سنہ 1916 میں ریاست ٹیکساس میں پیدا ہونے والی ایولین کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا اور وہ سترہ برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کی خاطر ہالی وڈ آئی تھیں۔ یہاں انہیں فلم پروڈیوسر سیسل ڈی میل نے 1938 میں بننے والی فلم ’بکانیر‘ میں چانس دیا۔ ایک برس بعد انہیں ’گون ود دا ونڈ‘ میں سویلن اوہارا کی بہن کا کردار ملا اور اس کردار نے ان کے فلمی کیریئر پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ ان کی سوانح حیات کا عنوان بھی ’سکارلیٹ اوہارا کی چھوٹی بہن‘ رکھا گیا۔ ایولین کیز نے چالیس سے پچاس کے عشرے کے دوران چالیس سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور انکی قابلِ ذکر فلموں میں’گون ود دا ونڈ‘ کے علاوہ ’ہیئر کمز مسٹر جارڈن‘، ’ 99 ریور سٹریٹ‘ اور ’دا جولسن سٹوری ‘ شامل ہیں۔ ایولین نے چار شادیاں بھی کیں ۔ اکانوے برس کی عمر میں چار جولائی 2008 کینسر کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں