ایپو
| ایپو 怡保 - ஈப்போ |
|
|---|---|
| — دارالحکومت — | |
| ایپو | |
| ملائیشیا میں ایپو کا مقام۔ | |
| متناسقات: 3°8′51″N 101°41′36″E / 3.1475°N 101.69333°E | |
| ملک | |
| بلندی | 21.95 میٹر (72 فٹ) |
| آبادی (2012) | |
| - کُل | 767,794 |
| - کثافتِ آبادی | 432/کلومیٹر2 (1,118.9/میل2) |
| منطقۂ وقت | MST (یو ٹی سی+8) |
| ڈاک رمز | |
| رموز رقبہ | 05 |
| موقعِ جال | مجلس بندرایہ ایپو |
ایپو ملائیشیا کی ریاست پیراک کا دارالحکومت ہے-
ایپو کا شمار 19 ویں صدی میں ملائیشیا کے اہم شہروں میں ہونے لگا جسکی وجہ یہاں پر قلعی کی کان کنی کی صنعت تھی-
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
ایپو 1820 میں وجود میں آیا جو کہ کنتا دریا پر سب سے زیادہ بلند، جہاز رانی کے قابل مقام تھا-
20 ویں صدی کے اوائل میں قلعی کی کان کنی برطانوی کمپنیاں قائم ہونے سے ایپو کو مزید اہمیت حاصل ہو گئی-
شہر کا منظر [ترمیم]
پرانا شہر
پرانا شہر کنتا دریا کے مغرب میں واقع ہے-
نمایاں جگہوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں-
- ایپو ریلوے سٹیشن
- ایپو ٹاؤن ہال
- ایپو میدان
- اینگلو چینی سکول
- دار الرضوان عجائب گھر
نیا شہر
نیا شہر کنتا دریا کے مشرق میں واقع ہے-
نمایاں جگہوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں-
- پیراک میڈیکل یونیورسٹی
- ایپو سٹی ہال
کھیل [ترمیم]
کیمپونگ سیمی (Kampong Simee) کے علاقے میں واقع زمین کا ایک حصہ کھیلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے-
فٹ بال اور دیگر ٹریک اور فیلڈ کی کھیلوں کے لئے پیراک اسٹیڈیم موجود ہے-
اس کے علاوہ ایک اندرونی کھیل اسٹیڈیم، اندرا مولیا (Indera Mulia) ہے، جس میں بیڈمنٹن اور دوسرے اندرونی کھیل کھیلے جاتے ہیں-
گولف کے لئے کورس شاہراہ سلطان اذلان شاہ پر گالف کلب قائم کیا گیا ہے-
ہاکی
ایپو کے صفحہ پر کھیلوں سے متعلق ایک بہت اہم بات جو کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود نہیں وہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد ہے جس میں ہاکی کھیلنے والے تمام ممالک حصہ لیتے ہیں-
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
نگارخانہ [ترمیم]
- ایپو
-
HSBC ایپو
| ویکیمیڈیا العام میں ایپو سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
|
|
|||||