ایڈورڈ کینیڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایڈورڈ کینیڈی

مشہور امریکی سیاست دان۔ سینٹر۔ سابق صدر جان آف کینڈی کے بھائی۔ 1932 کو بوسٹن میں پیدا ہوئے۔ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی اپنے دو بڑے بھائیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے ایک ممتاز سیاسی خاندان کی قیادت کی۔ وہ امریکی تاریخ میں سب سے لمبے عرصے تک سینیٹر رہنے کے علاوہ بہت زیادہ اثر و رسوخ کی حامل شخصیت سمجھے رہے۔ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی سنہ انیس سو باسٹھ میں اس وقت امریکی ریاست میسے چیوسٹس سے سینیٹر بنے جب ان کے بھائی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے سینیٹر کے عہدے سے مستعفٰی ہو گئے۔ اور اس کے بعد وہ سات بار سینیٹر منتخب ہوئے۔ لبرل خیالات کے مالک سینیٹر ایڈورڈ کانگریس کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ 2008 کے انتخابات میں امریکی صدر اوباما کے ایک بڑے حمایتی رہے۔ اس کے علاوہ وہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے مسائل کے حل کے بارے میں بہت سرگرم رہے۔ وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر عراق جنگ اور قید کے دوران قیدیوں پر تشدد جیسے واقعات پر کھل کر تنقید کرتے رہے۔ ان کے دو بھائیوں جان آف کینڈی اور رابرٹ کینڈی کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے ایک بھائی دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہوئے۔ کینڈی خاندان کے یہ واحد فرد تھے جو دماغ کے ٹیومر کی وجہ سے طبعی موت مرے۔ ان کا انتقال 25 اگست 2009 کو ہوا۔

بیرونی روابط[ترمیم]