ایڈوکی ضلع
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| ایڈوکی (ضلع) | |
|---|---|
| — ضلع — | |
| آناموڈی چوٹی | |
|
|
|
| متناسقات: 9°51′N 76°56′E / 9.85°N 76.94°Eمتناسقات: 9°51′N 76°56′E / 9.85°N 76.94°E | |
| ملک | بھارت |
| ریاست | کیرالا |
| صدر دفتر | پائیناؤ |
| رقبہ | |
| - کُل | 5,105.22 کلومیٹر2 (1,971.1 میل2) |
| بلندی | 1,200 میٹر (3,937 فٹ) |
| آبادی (2011) | |
| - کُل | 1,129,221 |
| - کثافتِ آبادی | 259/کلومیٹر2 (670.8/میل2) |
| زبانیں | |
| - دفتری | ملیالم ، انگریزی زبان |
| منطقۂ وقت | ب م و (یو ٹی سی+5:30) |
| ISO 3166 code | IN-KL-IDU |
| موقعِ جال | www.idk.kerala.gov.in |
ایڈوکی ضلع بھارتی ریاست کیرالا کے چودہ ضلع میں سے ایک ہے۔ اس کا صدر دفتر پائیناؤ ہے۔
فہرست |
جُغرافیہ [ترمیم]
ضلع ایڈوکی کے ستانوے فیصد حصّے جنگلات اور پہاڑوں سے گھِرا ہُوا ہے۔ علاقے کے پچاس فیصد حصّہ جنگلات ہیں۔ یہاں سطحِ بحر سے ۲۰۰۰ میٹر سے زیادہ بلند چودہ چوٹیاں ہے۔ جنوبی ہند کی سب سے بلند چوٹی آناموڈی یہیں ہے۔
ندیاں اور باندھ [ترمیم]
پیریار ، توڈوپوژایار ، کالیار وغیرہ یہاں کی اہم ندیاں ہیں۔ ان میں دریائے پیریار میں سب سے زیادہ باندھ ہیں۔ اُن میں مُلّاپیریار باندھ ، ایڈوکی باندھ ، لوور پیریار باندھ وغیرہ اہم ہیں۔
سیاحت [ترمیم]
ایڈوکی کیرالا کے دلکش ترین اضلاع میں ایک ہے۔ جنگلی جانوروں کے حفاظتی مراکز ، پہاڑی مستقرات ، باندھ ، باغات کے درمیاں سیاحتی سفر، کوہ پیمائی ، ہاتھی سواری وغیرہ کی وجہ سے یہاں سیّاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔
سیاحت کے مقامات [ترمیم]
- مونار پہاڑی مستقر
- ایڈوکی باندھ
- تیکاڈی جنگلی جانور کا حفاظتی مرکز
- پیرومیڈ واگامن
- مونار ، ایڈوکی ، تیکاڈی وغیرہ مقامات کو سیاحت کا زریں مثلث کہلاتا ہے
- مونار : چائے باغات سے بھرا خوشنما مقام۔ یہ کوچی سے ۱۳۶ کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ نیلاکورنجی کے لئے بھی یہ مشہور ہے۔
- تیکاڈی : پیریار جھیل اور جنگلی جانور کا حفاظتی مرکز تیکاڈی میں ہیں۔
- پیرومیڈ : پیر محمد صوفی کا مزار