ایکواڈور کا جغرافیعہ
حدود اربعہ ۔ ایکواڈور کے مغرب میں بحر الکاہل واقع ہے جو ملک کا 2,237 کلو میٹر لمبا ساحل بناتا ہے۔ اسکے علاوہ شمال میں ایکواڈور کی سرحد کی لمبائی کولمبیا کے ساتھ 590 کلومیٹر ہے، مشرق اور جنوب میں پیرو واقع ہے جس کے ساتھ سرحد کے لمبائی 1420 کلو میٹر ہے۔ ایکواڈور کا کل رقبہ بشمول گیلاپیگوس جزائر کے 283،560 مربع کلومیٹر ہے، جس میں سے 276،840 مربع کلومیٹر زمین اور 6720 مربع کلومیٹر پانی ہے۔
حوالہء نقسہ ۔ جنوبی امریکہ
رقبہ ۔ کل ۔ 2 لاکھ 83 ہزار 5 سو 60 مربع کلومیٹر
زمین ۔ 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو 40 مربع کلومیٹر
پانی ۔ 6 ہزار 7 سو 20 مربع کلومیٹر
زمینی سرحدیں ۔ کل 2010 کلومیٹر
ساحل ۔ 2,237 کلومیٹر
سمندری حدود ۔ گیلاپیگوس جزائر اور بحرالکاہل میں 200 میل
موسم ۔ مختلف علاقے مختلف موسمی حالات رکتھے ہیں۔ ساحلی علاقہ سمندر کے گرم سرد ہواوں کے زیر اثر رہتا ہے جسکے برعکس سیعرا کا علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے مختلف آب و ہوا رکتھا ہے۔
سطح سمندر سے بلندی ۔
پست ترین ۔ بحرالکاہل ۔ 0 میٹر
بلند ترین ۔ چمبورازو (Chimborazo) ۔ 6,267 میٹر
قدرتی وسائل ۔ پٹرولیم۔ مچھلی۔ لکڑی۔ پن بجلی
زمین کا استعمال ۔ بمطابق اندازہ 1993ء
قابل کاشت ۔ 6 فیصد
فصلیں ۔ 5 فیصد
خودرو جھاڑیاں ۔ 18 فیصد
جنگلات ۔ 56 فیصد
دیگر ۔ 15 فیصد
رقبہ زیر آبپاشی ۔ بمطابق تخمینہ 1993ء
8,650 مربع کلومیٹر
قدرتی آفات ۔
زلزلے، خشکسالیاں اور سیلاب، زمینی کٹاو، آتش فشانی عمل
موجودہ ماحولیاتی مسائل ۔
جنگلات کا غیر قانونی کٹاو، زمین کا کٹاو، زمین کی صحرا میں تبدیلی (Desertification)، پینے کے پانی کی نامناسب ترسیل، غیر قانونی شکار، پٹرولیم کی مصنوعات سے پیدا ہونے والی آلودگی
عالمی ماحولیاتی معاہدے ۔
شراکت ۔ بائیو ڈائورسٹی (Biodiversity)، کلائمیٹ چینج (Climate Change)، ڈیزیرٹیفیکیشن (Desertification)، اینڈینجر سپیشیز (Endangered Species)، لاء آف سی (Law of the Sea)، اوزون لیئر پروٹیکشن (Ozone Layer Protection)، ویٹلینڈز (Wetlands)
دستخط شدہ ۔ کلائمیٹ چینج کیوٹو پروٹوکول (Climate Change-Kyoto Protocol)، نیوکلیئر ٹیسٹ بین (Nuclear Test Ban)
جغرافیائی نوٹ ۔ آندیس کے پہاڑی سلسلوں میں دنیا کا دوسرا بڑا آتش فشانی عمل