اے۔کے 47

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
اے کے 47

AK47دﺭﺍﺻﻞ ﺁﭨﻮﻣﯿﭩﮏ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﮐﺎ ﻣﺨﻔﻒ ﮨﮯ.ﯾﮧ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺭﺍﺋﻔﻞ ﮨﮯ.ﺭﻭﺱ ﮐﮯ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮈﯾﺰﺍﺋﻨﺮ ﻣﯿﺨﺎﺋﯿﻞ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﻧﮯ1947ﻣﯿﮟ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﯽ.ﯾﮧ ﺑﺮﺳﭧ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﺍﻭﺭRAPID FIREﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻓﺎﺋﺮ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﮯ.

رائفلAK47

ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺣﺪ 300ﻣﯿﭩﺮ ﮨﮯ.ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﭼﺎﺭ ﺳﻮ ﻣﯿﭩﺮ ﺗﮏ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ.ﺍﺱ ﮐﺎ ﻭﺯﻥ ﭼﺎﺭ ﮐﻠﻮﮔﺮﺍﻡ ﯾﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ.ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﮕﺰﯾﻦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ 30ﺭﺍﺅﻧﮉﺯ ﯾﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺫﺧﯿﺮﮦ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ.ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﻮ ﻓﺎﺋﺮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ.اس میں 7.62x39mmکارتوس استعمال ہوتا ہے.

اے کے 47 کی گولیاں

ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺁﭨﻮﻣﯿﭩﮏ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﮰ.ﯾﮧ ﺳﭙﺮﻧﮓ ﭘﺎﻭﺭﮈ ﯾﺎ ﮔﯿﺲ ﺳﺴﭩﻢ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﮯ.ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﮐﻮ ﺍﺋﺮ ﺳﺎﻓﭧ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ.ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﺟﯿﺴﯽ ﭘﻼﺳﭩﮏ ﮐﯽ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ.ﺍﻥ ﮔﻮﻟﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺣﺪ 150ﻣﯿﭩﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ.ﯾﮧ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻓﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﻼﺳﭩﮏ ﮐﯽ ﺑﻨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ.ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺟﻠﺪ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ.

فہرست

[ترمیم] استعمال کرنے والے ممالک

یہ بندوق عام طور پر مشرقی بلاک کے ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہرنے والی بندوق ہے، اور عام طور غریب افواج کے زیر استعمال ہے۔

کلاشنکوف بنادی طور پر مشین گن کی خصوصیات کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اس میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ایک ایک کر کے اور اکٹھے بھی مشین گن کی طرح گولیاں چلا سکتی ہے۔

امریکہ نے اس کے مقابلے میں ایم 16 بندوق بنائی۔ ویتنام کی جنگ میں ان دونوں کا ہی مقابلہ تھا۔

[ترمیم] کلاشنکوف بمقابلہ ایم 16

اورM16کا موازنہ AK47

یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ایم 16 کی حد اور ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت کلاشنکوف سے بہت زیادہ ہے۔ ایم 16 کی گولی با نسبت کلاشنکوف کی گولی کے چھوٹی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے کلاشنکوف کی گولی میں زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ مگر کلاشنکوف سے چلائی گئی گولی کے خطا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ایم 16 کی بناوٹ میں پلاسٹک استعمال ہوا ہے جبکے کلاشنکوف کی بناوٹ میں مختلف دھاتیں اور لکڑی استعمال ہوتی ہے۔ جس کا نعقصان یہ ہے کہ کلاشنکوف کا وزن زیادہ ہوتا ہے مگر دست بدست لڑائی میں دشمن فوجی پر آپ کلاشنکوف کا بٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکے ایم 16 کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ایم 16 کا دور کا نشانہ ٹھیک ہوتا ہے اور کلاشنکوف کا کمزور۔ ایک امریکی فوجی کا کہنا ہے کہ ویتنام کی جنگ میں دشمن اس قدر قریب ہوتا تھا کہ ہم آپس میں بندوقیں تبدیل کرلیتے تھے۔

ایم 16 کی صفائی بہت ضروری ہے جبکے کلاشنکوف کی صفائی نہ بھی ہو مگر چلتی ضرور ہے۔

[ترمیم] استعمال

[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں