اے کے ہینگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

[[Category:بلا حوالہ مضامین از {{subst:currentmonthname}}_{{subst:year}}]]

بالی وڈ کے معروف اداکار۔ اے کے ہینگل نے ادکاری کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا اور وہ اپٹا تھیٹر سے منسلک تھے جہاں ان کی ملاقات بلراج ساہنی اور کیفی اعظمی سے ہوئی۔ جس کے بعد وہ فلم کی دنیا میں داخل ہوئے۔ اے کے ہینگل نے اپنی طویل فلمی کریئر کے دوران دو سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ فلم شعلے کا ان کا مشہور ڈائیلاگ ’اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی‘ بالی وڈ کے مقبول ترین ڈائیلاگز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اے کے ہینگل اپنی قدرتی اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی دوسری بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ اُن کم یاب اداکاروں میں سے ایک تھے جنہیں زبان پر گرفت تھی اور وہ بہت خوبی سے ڈائیلاگ کی ادائیگی کیا کرتے تھے۔ بالی وڈ کی تاریخ میں ایک وقت ایسا تھا جب شاید ہی کوئی ایسی فلم ہوتی تھی جس میں اے کے ہینگل کا کوئی کردار نہ ہو۔ ان کی مشہور فلموں شعلے، نمک حرام، شوقین، آئینہ اور باورچی جیسی فلمیں شامل ہیں۔ آخری عمر میں ایک ٹیلی ڈرامے مدھوبالا میں بھی کام کیا۔ 98 برس کی عمر میں اگست 2012 میں ممبئی میں ان کا انتقال ہوا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔