بائبل
Bible
یونانی لفظ۔ بمعنی کتب۔ عیسائیوں کی مقدس کتاب ، جس میں عہد نامہ قدیم (عتیق) کی 39 کتب ، عہد نامہ جدید کی 27 کتب اور اسفار محرفہ کی 14 متنازعہ فیہ کتب شامل ہیں۔ یہودی صرف عہد نامہ قدیم کو بائبل کہتے ہیں۔ عہد نامہ قدیم زمانہ قبل از مسیح سے تعلق رکھتا ہے اور حضرت موسی علیہ السلام کی کتب کے علاوہ دیگر انبیاء بنی اسرائیل کے مصحف پر مشتمل ہے۔
بائبل عبرانی زبان میں تھی۔ بعد ازاں یونانی۔ قطبی اور شامی زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ انگریزی ترجمہ 1610ء میں بہ عہد جیمز اول شائع ہوا۔ اسے 47 عیسائی علما نے چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا تھا۔ جرمن ترجمہ مشہور جرمن مذہبی رہنما اور پروٹسٹنٹ فرقے کے بانی، مارٹن لوتھر نے کیا۔ بائبل کا اب تک ایک ہزار زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ چھپنے والی کتاب ہے۔
[ترمیم] عیسائیوں کی بائبل
کیتھولک عیسائیوں کے نزدیک بائیبل 2 حصوں پر مشتمل جو کہ عہدنامہ جدید اور عہدنامہ قدیم کہلاتی ہیں۔
- عہدنامہ قدیم (یا عہدنامہ عتیق) : یہ حصہ کائنات کی تخلیق سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے 400 سال پہلے تک کے واقعات پر مشتمل ہے۔
- عہدنامہ جدید: اس حصہ میں حضرت عیسیٰ پر نازل ہونے والی انجیلیں، حضرت عیسیٰ کی طرف سے لکھے گئے خطوط اور حضرت عیسیٰ کے حواریوں کے قصے شامل ہیں۔
[ترمیم] مزید دیکھیے
|
|
|||||