باب:تاریخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

باب تاریخ

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے لوگوں اور واقعات کے بارے ميں معلومات ہوتی ہيں۔ تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذراۓ معلومات کو اہميت دی گئی۔ تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن (عرصہ/ وقت وغیرہ) لکھنے کے ہوتے ہیں۔


منتخب مضمون

سلطنت غوریہ 552ھ تا 603ھ تک قائم حکومت تھی جس کو برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ غوری خاندان کی اس حکومت کو تاریخ میں ”آل شنسب“ کی حکومت بھی کہا جاتا ہے ۔ غوری خاندان کی حکومت سلطنت غزنویہ کے خاتمے کے بعد قائم ہوئی اگرچہ یہ حکومت صرف 50 سال قائم رہی لیکن تاریخ اسلام میں اس کو اس وجہ سے بڑی اہمیت حاصل ہے کہ اس کے زمانے میں شمالی ہند اور بنگال میں پہلی مرتبہ اسلامی حکومت کی بنیادیں پڑی۔ غوری خاندان شروع میں خاندان غزنی کی حکومت کا باجگذار تھا اور کابل اور ہرات کے درمیان غور کے پہاڑی علاقے پر اس کی حکومت تھی۔ اس علاقے کا مرکز فیروز کوہ تھا۔ غور کے باشندے نسلاً پٹھان تھے ۔ اس وقت تک اسلامی تاریخ میں جن قوموں نے نمایاں کردار ادا کیا تھا وہ عرب، ایرانی، ترک اور بربر تھے ۔ غوریوں کے دور حکومت میں پٹھان پہلی مرتبہ اسلامی تاریخ کی ایک عظیم قوم کی حیثیت سے نمایاں ہوئے ۔ سلطان ابراہیم غزنوی (451ھ تا 492ھ) کے بعد غور کے حکمران ملک عز الدین حسین نے خودمختاری حاصل کرلی۔ اس کے بعد اس کا بیٹا سیف الدین سوری حکمران ہوا۔ اس نے بہرام شاہ غزنوی (512ھ تا 547ھ) کے زمانے میں غزنی پر حملہ کیا اور شہر پر قبضہ کرکے سلطان کا لقب اختیار کیا لیکن بہرام شاہ نے جلد ہی غزنی کو اس سے چھین لیا اور سیف الدین کو قتل کرادیا۔ جب سیف الدین کے بھائی علائو الدین حسین کو اطلاع ملی تو اس نے بھائی کا انتقال لینے کے لئے غزنی پر حملہ کردیا اور شہر کو آگ لگادی اور سات دن تک قتل عام کیا۔ اس ظالمانہ اقدام پر وہ تاریخ میں علائو الدین جہانسوز کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ 551ھ میں علائو الدین جہانسوز کا انتقال ہوگیا۔

منتخب سوانح

کیا آپ کو معلوم ہے...

آپ کیا کر سکتے ہیں

ویکی منصوبہ جات

موضوعات

سانچہ:Social sciences-footer سانچہ:Humanities-footer

زمرہ جات

تاریخبلحاظ دوربلحاظ خطہبلحاظ موضوعبلحاظ نسلی گروہتاریخ نگاریآثاریاتکتبدستاویزاتنقشہ جاتتصاویررسائلتنظیمیںافسانہ طرازیعجائب گھر جعلی تاریخنامکملخطوط الوقتوقائع نگاریشخصیات


Associated Wikimedia

تاریخ  ویکی کتب  تاریخ ویکی العام تاریخ  ویکی اخبار  تاریخ  ویکی اقتباسات  تاریخ  ویکی ماخذ  تاریخ  ویکی جامعہ  تاریخ  ویکی سفر  تاریخ  ویکی لغت  تاریخ  ویکی ڈیٹا 
ویکی کتب العام ویکی اخبار ویکی اقتباسات ویکی ماخذ ویکی جامعہ ویکی سفر ویکی لغت ویکی ڈیٹا