انتخابات کی تیاری کے دوران خاموشی کے بعد امریکی ڈرون حملے دوبارہ شروع۔ میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں چار پاکستانی قتل، چار شدید زخمی۔[1]
میانمار کے دو صوبوں میں مسلمانوں پر دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔[2]
پاکستان میں پانی کی شدید قلّت کی پیشن گوئی۔ وجوہات میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی مبینہ خلاف ورزی میں دریاؤں پر بندوں کی تعمیر۔[3]
پاکستان میں 11 مئی 2013 کے انتخابات شروع۔ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے جا رہے۔ 100 وفاقی نششتوں پر سخت مقابلہ۔
لاہور میں انتخابی جلسہ گاہ کے سٹیج پر چڑھتے ہوئے عمران خان گِر کر زخمی ہو گئے، ان کے سَر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔[4] ان کو شوکت خانم ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
پاکستان میں 11 مئی 2013 کے انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے جا رہے۔
جموں کشمیر میں بھارتی قید میں پاکستانی ثنااللہ حق کو ہتھوڑا مار کر شدید زخمی کر دیا گیا اور طبیبوں کے مطابق اس کی ذہنی موت واقع ہو چکی ہے۔[5] کئی دن بیہوش رہنے کے بعد 8 مئی کو وفات پا گیا۔[6]