باب:طرزیات

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


ترمیم  

باب:طرزیات

By the mid 20th century humans had achieved a mastery of technology sufficient to leave the surface of the Earth for the first time and explore space.

طرزیات یا Technology، سائنس اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام دستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ طرزیات یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر طرازوں (techniques) کے ایک مجموعے کیلیۓ استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پر space technology)، اور بعض اوقات اسکو ہندسیات (engineering) کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوۓ بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی طرزیاتی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلا Hitachi technology اور ABI technology وغیرہ وغیرہ۔ طرزیات ایک بہت وسیع اصطلاح ہے اور نوع انسان کا اس سے تعلق اس وقت سے ہی جاری ہے کہ جب سے اس نے قدرتی اسباب اور وسیلوں کو سادہ اوزاروں میں بدلنا سیکھا۔ زمانہ قبل از تاریخ کے ادوار میں حضرت انسان کا آگ لگانے کے طریقے کا دریافت کرنا اور کسی وزنی چیز کے نیچے کوئی گول چیز رکھ کر اسے دھکیلنا (جس سے پہیے کی ایجاد ہوئی) سب کچھ طرزیات ہی کی ابتدائی اشکال ہیں۔ اور موجودہ دور میں آئیں تو بہت سی ایسی ایجادات و طراز ہیں جنہوں نے اس دنیا کو ایک نئی شکل میں ڈھال دیا ہے، ان میں www اور اسکی بنیاد یعنی شمارندہ (computer) وغیرہ اھم ہیں۔ ایک اور پہلو یہ کہ تمام تر طرزیات نے انسانی بھلائی کی جانب ہی رخ نہیں کیا بلکہ کثیر تعداد میں ایسی طرزیات بھی تخلیق کی جاچکی ہے اور کی جارہی ہے کہ جو انسانیت ہی کو مٹا دینے کی بھر پور صلاحیت سے مالا مال ہے اور انکی چند مثالوں میں Atom bomb اور Neutron bomb جیسے مہیب ہتھیار شامل ہیں۔

تطہیر برائے تجدید انتخابات
ترمیم  

منتخب مقالہ

35 mm film frames
اردو زبان میں روبوٹ کا کوئی قابلِ ذکر ترجمہ موجود نہیں لہذا لفظ robot کا ایک متبادل اردو نام --- روبالہ --- متعارف کروایا جارہا ہے۔ robot کو روبالہ کہنے کی وجہ (بشمول انگریزی وجۂ تسمیہ) اس مضمون کے قطعہ بنام وجۂ تسمیہ میں درج کردی گئی ہے اور مختصراً ذیل کی سطر میں بھی لکھا جارہا ہے۔
  • رو + بہ + آلہ = روبالہ

جدید دور میں روبالہ سے مراد ایک آلاتی یا غیر ماہیتی، مصنوعی سازندہ (agent) ہے۔ بالعموم روبوٹ ایک ایسے آلاتی و برقی نظام کو کہا جاتا ہے، جس کی حرکات و سکنات اور شکل و صورت سے یوں لگے جیسے اس میں خود سے قوت ارادہ یا قوت تغیر موجود ہو۔ غیر ماہیتی روبالہ سے مراد مصنع لطیف سازندے (soft ware agents) ہیں، جن کے لیے ”بوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خودکار نظام یا آلے کو روبوٹ نہیں کہا جاتا۔ ایک خودکار آلے اور روبالہ کا فرق سمجھنے کے لیے روبالہ کی مندرجہ ذیل خصوصیات کو مد نظر رکھیں۔

روبالہ کو مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے، یہ قدرتی طور پر موجود نہیں ہو سکتا۔ وہ نہ صرف اپنے ماحول کو محسوس کر سکتا ہے بلکہ اس میں تبدیلی بھی لا سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی ذہانت موجود ہونی چاہیے، جس کو بروئےکار لا کر وہ اپنے ماحول میں تبدیلی لانے کا لائحہ عمل منتخب کرے اور پھر اس لائحہ عمل کو اپنے افعال کے ذریعے عملی جامہ پہنا سکے۔ مزید یہ کہ اس کو برنامج یا پروگرام کیا جا سکے، یعنی اس کی ذھانت و انتخاب اور قابوِافعال میں بدرجہِ صلاحیت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس میں جنبش و حرکت کی صلاحیت ہو جس سے وہ نقل و حمل کر سکے۔

ترمیم  

منتخب تصویر

{{{caption}}}
منسوبیت: انگریزی ویکیپیڈیا سے لی گئی
ایک شکل طرزیات؛ یہ آبی اختراع ایک مسلم سائنسدان بنام الرزاز الجزاری نے اس زمانے میں ایجاد کی تھی کہ جب آج کی ترقی پذیر ہی نہیں پسماندہ مسلم قوم ، سائنس اور طرزیات کے عروج پر تھی اور نئی اختراعات اور تخلیقات میں مصروف تھی۔
ترمیم  

منتخب سوانح حیات

ترمیم  

کیا آپ کو معلوم ہے۔۔۔

  • ۔۔۔ کیا آپ کو معلوم ہے
ترمیم  

متعلقہ ابواب

ترمیم  

زمرہ جات

ترمیم  

آپ سب کچھ کرسکتے ہیں

ویکی منصوبوں میں حصہ لیجیۓ:
طرزیات کے مختصر مضامین میں اضافے کیجیۓ:

جو نا ملے اسے پوچھیۓ:

ترمیم  

متعلقہ ویکیمیڈیا

دیگر زبانیں