باب صغیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بابِ صغیر شام کے شہر دمشق میں ایک علاقہ اور دروازہ کا نام ہے جہاں ایک قدیم دروازہ ہے جو دمشق کے قدیم دروازوں میں سے ایک ہے۔ بابِ صغیر وہی جگہ ہے جہاں کربلا کے قافلے کو گھنٹوں ننگے سر اور خالی پیٹ ٹھہرایا گیا تھا تاکہ ان کو یزید بن معاویہ کے دربار میں پیش کیا جائے۔ اس کی ایک اور اہمیت یہاں یہاں بابِ صغیر کا قبرستان ہے جہاں حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کا مزار مبارک اور حضرت ام کلثوم بنت علی اور حضرت زینب بنت علی اور دیگر مسافرانِ کربلا وشام کے روضے اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہا، حضرت فاطمہ زہرا کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عطا کردہ کنیز حضرت فضہ رضی اللہ عنہا، حضرت اسماء زوجہ حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن جعفر طیار رضی اللہ عنہ اور دیگر مشاہیر کے روضے موجود ہیں۔