بادشاہ آرتھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بادشاہ آرتھر[ترمیم]

بادشاہ آرتھر

چھٹی صدی عیسوی کا انگریز ہیرو، جس کی بہادری کے قصے مشہور ہیں۔ انگلستان کے بادشاہ یوتھر کا بیٹا تھا۔ اسے دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے باپ نے خفیہ طور پر اپنے ایک خیر خواہ نواب سر ہیکٹر کے سپرد کیا تھا۔ آرتھر سر ہیکٹر کے ہاں پرورش پا کر جوان ہوا۔ باپ کی جگہ تخت پر بیٹھا اور تمام عمر غیر مسیحی مخالفوں سے لڑتا رہا۔ جنگوں میں فتح حاصل کی۔ آخر ایک جنگ میں اپنے باغی بھتیجے کے ہاتھوں مارا گیا۔