باستیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Bastille

باستیل

پیرس فرانس کا ایک پرانا قلعہ جو چودھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا اور سال ہا سال بطور سیاسی جیل استعمال ہوتا رہا۔ 14 جولائی 1789ء کو عوام نے ہلہ بول کر اسے تباہ کر دیا اور تمام قیدی رہا کرا لیے۔ اس قلعے کے ساتھ ملحقہ ایک اور بھی سیاسی جیل تھی جس کو (لافورس) کہتے تھے۔ اس کا بھی یہی حشر ہوا۔ جیل کی تباہی کے بعد انقلاب فرانس کے لیے مزید راہ ہموار ہوئی۔