برق
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بجلی سے رجوع مکرر)
بــرق ، یا بجلی (Electricity) مختلف فطری اور غیرفطری مظاہر کے لیے استعمال کی جانے والی ایک عمومی اصطلاح ہے ، ایسے مظاہر کہ جن میں برقی باروں (electric charges) کا روان (فلو) ہورہا ہو۔ اس اصطلاح یا مظہر کے، مقناطیسیت کے مظہر کے ساتھ شامل ہونے پر ایک قاعدی تفاعل (fundamental interaction) کی تشکیل ہوتی ہے جسکو برقناطیسیت (electromagnetism) کہا جاتا ہے۔
ایک شب طوفان بادوباراں کے دوران بجـلی کڑک۔ طاقتور برقی دوران (الیکٹرک کرنٹ) کے زمین کی فضا سے گذرنے پر توانائی ، روشنی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں برق سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |