بحیرہ اسود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بحیرہ اسود

بحیرہ اسود جنوب مشرقی یورپ اور اناطولیہ کے درمیان واقع ایک سمندر ہے۔ اسلامی تاریخ کی کتابوں میں اسے بحیرۂ بنطس کہا جاتا ہے اور بحیرہ اسود دراصل انگریزی لفظ Black Sea کا ترجمہ ہے۔ یہ سمندر درحقیقت بحر اوقیانوس کا ہی ایک حصہ اور بحیرہ روم کے ذریعے اُس سے جڑا ہوا ہے۔ یہ آبنائے باسفورساور بحیرہ مرمرہ کے ذریعے بحیرہ روم سے اور آبنائے کرچ کے ذریعے بحیرہ ازوف سے منسلک ہے۔

بحیرہ اسود میں گرنے والا سب سے اہم دریا دریائے ڈینیوب ہے۔ یہ بحیرہ 4 لاکھ 22 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 2210 میٹر ہے۔

بحیرہ اسود کا خلائی منظر

بحیرہ اسود کے ساحلی ممالک میں ترکی، بلغاریہ، رومانیہ، یوکرین، روس اور جارجیا شامل ہیں۔ یوکرین کی خود مختیار جمہوریہ کریمیا بھی اسی کے ساحل پر ہے۔

ترکی کا شہر استنبول بحیرہ اسود کے کنارے اہم ترین شہر ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]