بحیرہ بالٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بحیرہ بالٹک کا نقشہ

بحیرہ بالٹک شمالی یورپ کا ایک سمندر ہے جو جزیرہ نما اسکینڈے نیویا، برعظیم شمالی، مشرقی اور وسطی یورپ اور ڈینش جزائر سے گھرا ہوا ہے۔ یہ بحیرہ آبنائے اوریسنڈ اور خلیج کیٹیگٹ کے ذریعے بحیرہ شمال سے منسلک ہے۔

انگریزی کے علاوہ دیگر تمام جرمینک زبانوں میں یہ بحیرہ مشرق جبکہ بالٹو۔فنک زبانوں مثلا اسٹونین میں یہ بحیرہ مغرب کہلاتا ہے۔ انگریزی میں بحیرہ بالٹک کا لفظ دراصل لاطینی لفظ Balticum سے نکلا ہے فرانسیسی، اطالوی، پرتگیزی، ہسپانوی، پولش، بلغاری، روسی اور دیگر زبانوں میں اسے بالٹک ہی کہا جاتا ہے۔

اس سمندر 1610 کلومیٹر طویل اور اوسطا 193 کلومیٹر چوڑا ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 55 میٹر (180 فٹ) ہے اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 459 میٹر (1506 فٹ) ہے۔ اس کا سطحی رقبہ 377،000 مربع کلومیٹر اور حجم 21 ہزار مکعب کلومیٹر ہے۔ اس کے ساحلوں کی لمبائی 8 ہزار کلومیٹر ہے۔

یہ سمندر روسی تیل کی برآمد کی اہم ترین تجارتی آبی گذرگاہ ہے۔

بحیرہ بالٹک کے کنارے واقع ممالک میں ڈنمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، لٹویا، لتھووینیا، پولینڈ، روس اور سوئیڈن شامل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ (روس)، اسٹاک ہوم (سوئیڈن)، ریگا (لیٹویا)، ہیلسنکی (فن لینڈ)، کوپن ہیگن (ڈنمارک)، ٹالن (اسٹونیا) اور مالمو (سوئیڈن) اس کے کنارے بڑے شہر ہیں۔

تصاویر[ترمیم]