بدائی المرکز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بدائی المرکز خلیات (prokaryotic) ایسے خلیات کو کہا جاتا ہے کہ جن میں ایک ترقی یافتہ اور حقیقی مرکزہ نہیں پایا جاتا۔ یہ خلیات کی دو بنیادی اقسام میں سے ایک ہیں، دوسری قسم کو حقیقی المرکز خلیات کہا جاتا ہے۔ اس دنیا میں موجود تمام جانداروں کی جماعت بندی کے لیۓ استعمال کیا جانے والا یہ انتہائی اولین اور ابتدائی درجہ ہے، یعنی ان ہی دو اقسام کے خلیات کی بنیاد پر جانداروں (خواہ وہ حیوانات ہوں یا نباتات) کو دو گروہوں، حقیقی المرکزیہ اور بدائی المرکزیہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس ابتدائی درجہ تقسیم کو حیاتیات کی زبان میں میدان (Domain) کہا جاتا ہے۔