بدعنوانی
فلسفیانہ، مذہبی یا اخلاقی بات چیت میں بدعنوانی روحانی یا اخلاقی نجاست، یا کمال مطلوب (ideal) سے انحراف ہے- معیشت میں بدعنوانی ایسی خدمات یا مواد کا حصول جس کا وصول کنندہ قانونی طور پر حقدار نہیں- بدعنوانی کو رشوت، کک بیک (خُفيَہ مُعاہِدے کے تحَت تھوڑی رَقَم لوٹا دينے کا عمَل kickback) یا مشرق وسطی میں بخشیش بھی کہا جا سکتا ہے- حکومت میں یہ ایک منتخب نمائندے کے قومی یا عوامی فیصلے کی بجائے اپنے ذاتی یا پارٹی کے نظریاتی عقائد کے مطابق فیصلے ہیں-
فہرست |
حلقہ عمل [ترمیم]
سیاست [ترمیم]
سیاسی بدعنوانی عوامی طاقت، وسائل یا منصب کا غلط استعمال ہے، یا منتخب حکومت کے حکام کی طرف سے ذاتی مفاد کے لئے وسائل-
پاسبان (police) [ترمیم]
پولیس کی بدعنوانی پولیس کے مالی فوائد حاصل کرنے کے لئے قانون کی خلاف ورزی یا قانون کا غلط استعمال ہے-
فلسفہ [ترمیم]
فلسفیانہ بات چیت میں بدعنوانی جسمانی دنیا میں ایک خراب مظہر کے ساتھ ایک خالص روحانی خرابی کی شکل لیتی ہے-