برائلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

برائلر مرغیوں کی ایک قسم ہے جو بطورِ خاص گوشت کے لئے پیدا کی جاتی ہے۔ یہ نسل دیگر مرغیوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے اور زیادہ گوشت دیتی ہے۔ انہیں تیز بڑھوتری، کم خوراک میں زیادہ گوشت اور سُست ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ پانچ ہفتوں میں چوزے سے دو کلو وزنی مرغی تیار ہو جاتی ہے۔

ان کے پر سفید جبکہ کھال زردی مائل ہوتی ہے۔ ان کے گوشت میں ریشے نہیں ہوتے۔ نر اور مادہ دونوں ہی گوشت کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں۔ ۲۰۰۳ میں کل ۴۲ ارب برائلر پیدا کی گئی تھیں جن میں سے ۸۰ فیصد مرغیاں محض چار کمپنیوں نے پیدا کیا تھا۔