برقناطیسی اشعاع

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
Solenoid.svg
برقناطیسیت
برق -- مقناطیسیت
برقی سکونیات
برقی بار
قانون کولمب
برقی میدان
قانون گاس
برقی جُہد
مقناطیسی سکونیات
قانون ایمپیئر
مقناطیسی میدان
مقناطیسی حرکات
برقی حرکیات
جار برقی
یورینٹز قوت
برحرکی قوت
برقناطیسی تحریض
قانون فیراڈے لینز
ہٹاؤ جار
میکسویل مساوات
برقناطیسی میدان
برقناطیسی اشعاع
برقی دوران
برقی ایصال
برقی مزاحمت
گنجائش
تحریضیت
مسدودیت
اصداء ساز
قائد الموج
برقناطیسی موجوں کا طیفی اظہار: تصویر پر درج اعداد دیکھنے کے لیئے تصویر پر اپنا فارہ طق کیجیئے۔
  1. γ = Gamma rays
  2. HX = Hard X-rays
  3. SX = Soft X-Rays
  4. EUV = Extreme ultraviolet
  5. NUV = Near ultraviolet
  6. Visible light
  7. NIR = Near infrared
  8. MIR = Moderate infrared
  9. FIR = Far infrared
  10. Radio waves
  11. EHF = Extremely high frequency (Microwaves)
  12. SHF = Super high frequency (Microwaves)
  13. UHF = Ultrahigh frequency
  14. VHF = Very high frequency
  15. HF = High frequency
  16. MF = Medium frequency
  17. LF = Low frequency
  18. VLF = Very low frequency
  19. VF = Voice frequency
  20. ELF = Extremely low frequency
کرہ ہوائ میں سے ریڈیو اور نظر آنے والی لہریں گزر جاتی ہیں جبکہ بالائے بنفشی (الٹرا وائلیٹ) کا بیشتر حصہ جذب ہو جاتا ہے اور بہت معمولی مقدار سطح زمین تک پہنچ جاتی ہے.

برقناطیسی اشعاع (electromagnetic radiation) دراصل نوریہ (photon) پر مشتمل ہوتی ہیں جن کو برقناطیسی امواج (electromagnetic waves) بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں ذرات اور امواج کی خصوصیات بیک وقت پائے جاتے ہیں: انکسار (diffraction) اور تداخل (interference) موجوں (لہروں) کی خاصیتیں ہیں جبکہ Compton scattering effect اور photoelectric effect ذرے کی خاصیتیں ہیں۔
روشنی کی لہریں بھی برقی مقناطیسی نوعیت کی ہوتی ہیں اور بالکل اسی طرح کی ہوتی ہیں جس طرح کی ایکس ریز اور ریڈیو TV کی لہریں. ان میں فرق صرف توانائ کا ہوتا ہے. ان سب کی رفتار بالکل برابر ہوتی ہے لیکن ان کا تعدد (frequency) مختلف ہوتا ہے. تعدد زیادہ ہونے کا مطلب ہے زیادہ توانائ اور چھوٹی طول موج جبکہ تعدد کم ہونے کا مطلب ہے کم توانائ اور بڑی طول موج۔

فہرست

[ترمیم] روشنی کی رفتار

مکمل خلا میں روشنی اور تمام دوسری برقی مقناطیسی لہروں کی رفتار 299,792,458 میٹر فی سیکنڈ یعنی 186,282.397 میل فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ اسطرح روشنی اور تمام دوسری برقی مقناطیسی لہروں کو ایک فٹ کا فاصلہ طے کرنے میں صرف ایک نینو سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ روشنی کو زمین سے چاند تک پہنچنے میں 1.3 سیکنڈ اور سورج تک پہنچنے میں 500 سیکنڈ لگتے ہیں۔ ایک سیکنڈ میں روشنی دنیا کے گرد سات چکر کاٹ سکتی ہے۔ روشنی کی رفتار آواز کی رفتار سے لگ بھگ دس لاکھ گنا زیادہ ہوتی ہے۔
ہوا میں یہ رفتار تھوڑی سی کم ہو کر 99.97 فیصد رہ جاتی ہے جبکہ شیشے میں کافی کم ہو کر لگ بھگ 65% رہ جاتی ہے۔
نیچے مختلف برقناطیسی لہروں کی تفصیل ہے. سب سے زیادہ توانائ کی یعنی سب سے زیادہ فریکوئنسی کی لہریں سب سے اوپر ہیں اور سب سے کم توانائ کی سب سے نیچے۔

NUV اور NIR کے درمیان نظر آنے والی روشنی ہے۔ Legend[1][2][3]

[ترمیم] کائناتی شعاعیں

کائناتی شعاعیں (cosmic rays)، برقناطیسی‎ لہروں پر مشتمل نہیں ہوتی ہیں۔ یہ شعاعیں کائنات کی گہرائیوں سے آتی ہیں اور کرہ ہوائ میں ٹوٹ پھوٹ یا تنزل (decay) کا شکار ہو جاتی ہیں۔

[ترمیم] گاما ریز

ان کی کل توانائ دو الیکٹران کی مجموعی توانائ سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیئے یہ الیکٹران اور پوزیٹرون کے جوڑے میں تبدیل ہو سکتی ہیں. اس عمل کو pair production کہتے ہیں جو توانائ کے مادے میں تبدیل ہونے کی مثال ہے۔
یہ شعاعیں تابکاری کے نتیجہ میں ایٹم کے مرکز سے خارج ہوتی ہیں. سورج کے مرکز میں جب مادہ توانائ میں تبدیل ہوتا ہے تو نکلنے والی ساری توانائ نظر نہ آنے والی گاما ریز کی شکل میں ہوتی ہے اور مرکز سے سطح تک آتے آتے Compton effect کی وجہ سے الٹرا وائلیٹ، نظر آنے والی روشنی اور انفرا ریڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے.
گاما شعاعیں کینسر کی تشخیص میں بھی استعمال ہوتی ہیں اور علاج میں بھی۔ سامان سے بھرے ہوئے کنٹینر container کا اندرونی جائیزہ لینے کے لیئے گاما کیمرے سے اسکین scan کیا جاتا ہے جس سے کنٹینر کا اندرونی منظر نظر آ جاتا ہے۔ ان کیمروں میں کوبالٹ 60 یا سیزیم 137 استعمال ہوتا ہے۔ کوبالٹ 60 سے نکلنے والی گاما شعاعیں 1.25MeV کی ہوتی ہیں اور 15-18 سنٹی میٹر موٹے لوہے میں سے گزر جاتی ہیں۔ اگر کنٹینر میں تابکار مادہ موجود ہو تو اس کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔


VACIS Gamma-ray Image with stowaways.GIF

[ترمیم] ہارڈ ایکس ریز

یہ کھال اور گوشت میں سے با آسانی گزر جاتی ہیں لیکن ہڈیوں میں موجود کیلشیم میں سے نہیں گزر پاتیں اور اس وجہ سے میڈیکل مقاصد میں استعمال ہوتی ہیں جیسے ٹوٹی ہوئ ہڈی کی تشخیص.
اگر کسی چیز کا درجہ حرارت ایک کروڑ ڈگری سنٹی گریڈ ہو جائے تو اس میں سے ایکس ریز خارج ہونے لگیں گی۔ ایکس ریز مشین میں یہ شعاعیں تیز رفتار برقیہ electron کو ٹنگسٹن کے ٹارگٹ سے ٹکرا کر پیدا کی جاتی ہیں۔ برقیہ electron کو تیز رفتار بنانے کے لیئے لگ بھگ 50,000 سے 100,000 وولٹ استعمال ہوتے ہیں۔
TV اور کمپیوٹر کے مانیٹر کی پکچر ٹیوب میں بھی تصویر حاصل کرنے کے لیئے اسی طرح بلند وولٹیج کی مدد سے الیکٹرانوں کی رفتار بڑھائ جاتی ہے اور اس دوران بھی ایکس ریز جنم لیتی ہیں۔ ناظرین کو ان ایکس ریز سے محفوظ رکھنے کے لیئے پکچر ٹیوب کا شیشہ بہت موٹا بنایا جاتا ہے اور اس شیشے میں سیسے کے مرکبات ملائے جاتے ہیں جو ایکس ریز روک سکتے ہیں۔ ایک بلیک اینڈ واہٹ پکچر ٹیوب میں لگ بھگ چھ ہزار وولٹ ہوتے ہیں جبکہ کلر TV میں لگ بھگ 25000 وولٹ ہوتے ہیں یعنی کلر CRT زیادہ ایکس ریز پیدا کرتی ہے۔

[ترمیم] سوفٹ ایکس ریز

یہ X-ray microscope میں استعمال ہوتی ہیں جسکی تصویریں عام خورد بین سے زیادہ واضح مگر الیکٹران مائکرو اسکوپ سے کمتر resolution رکھتی ہیں۔

[ترمیم] بالائے بنفشی ( ultraviolet )

بالائے بنفشی کی درجہ بندی کا ایک طریقہ یہ ہے۔

نام مختصر نام طول موج نینو میٹر میں ہر فوٹون کی توانائ
الٹرا وائلیٹ A (لمبی طول موج) UVA 400 سے 315 تک 3.10 – 3.94 eV
الٹرا وائلیٹ B (درمیانی طول موج) UVB 315 سے 280 تک 3.94 – 4.43 eV
الٹرا وائلیٹ C (چھوٹی طول موج) UVC 280 سے 100 تک 4.43 – 12.4 eV

الٹرا وائلیٹ کی درجہ بندی یوں بھی کی جاتی ہے۔

نام مختصر نام طول موج نینو میٹر میں ہر فوٹون کی توانائ
Near NUV 400 nm – 300 nm 3.10 – 4.13 eV
Middle MUV 300 nm – 200 nm 4.13 – 6.20 eV
Far FUV 200 nm – 122 nm 6.20 – 10.2 eV
Vacuum VUV 200 nm – 10 nm 6.20 – 124 eV
Extreme EUV 121 nm – 10 nm 10.2 – 124 eV

الٹرا وائلیٹ C جراثیم کش ہوتی ہے۔

الٹرا وائلیٹ روشنی میں کچھ چیزیں چمکنے لگتی ہیں اس لیئے ایسی کوئی چیز سیاہی میں ملا کر کرنسی نوٹوں پر لگا دی جاتی ہے. الٹرا وائلیٹ روشنی میں دیکھنے پر اصلی اور جعلی نوٹ کا فرق صاف نظر آ جاتا ہے. اگر ویزا کریڈٹ کارڈ کو الٹرا وائلیٹ کی روشنی میں دیکھا جائے تو اس پر ایک اڑتے ہوئے کبوتر کی ساکت تصویر چمکنے لگتی ہے جو عام روشنی میں نظر نہیں آتی.
زیادہ تر ممالک اپنے پاسپورٹ اور ویزوں پر الٹرا وائلیٹ واٹر مارک استعمال کرتے ہیں۔
بچھو / عقرب بھی رات کو الٹرا وائلیٹ روشنی میں چمکنے لگتے ہیں۔

ویزا کریڈٹ کارڈ پر دائیں جانب پرندے کی چھوٹی تصویر عام روشنی میں نظر آتی ہے مگر کارڈ کے درمیان میں پرندے کی بڑی تصویر صرف الٹرا وائلیٹ روشنی میں ہی نظر آتی ہے۔

انسانی جلد (کھال) میں ایک مرکب 7-Dehydrocholesterol پایا جاتا ہے جسے provitamin-D3 بھی کہتے ہیں۔ دھوپ میں موجود 270-290 نینو میٹر کی الٹرا وائلیٹ اسے وٹامن ڈی 3 میں تبدیل کر دیتی ہے جو جسم کی وٹامن ڈی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔
دھوپ کی وجہ سے جلد (کھال) کا رنگ کالا ہونا دھوپ میں موجود الٹرا وائلیٹ کی وجہ سے ہی ہوتا ہے. کچھ مرکبات الٹرا وائلیٹ جذب کرتے ہیں. اگر ان سے کریم یا لوشن بنا کر جلد پر لگا دیا جائے تو دھوپ میں پھرنے سے بھی رنگ کالا نہیں ہوتا. ایسے لوشن sun screen کہلاتے ہیں مثلا para aminobenzoic acid
سمجھا جاتا ہے کہ الٹرا وائلیٹ کی زیادتی کی وجہ سے کھال کے سرطان ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں. کالے لوگوں کی کھال میں melanin pigment زیادہ ہوتا ہے جو الٹرا وائلیٹ جذب کرتا ہے اور‎ اسطرح الٹرا وائلیٹ ‎جسم میں زیادہ گہرائ تک نہیں پہنچ سکتی. گورے لوگوں کی کھال میں کالا melanin pigment نہیں ہوتا جو الٹرا وائلیٹ جذب کرتا ہے. ایسے لوگ جب زیادہ دھوپ والے ممالک میں سکونت اختیار کرتے ہیں تو ان میں کھال کا سرطان (کینسر) زیادہ ہوتا ہے.
psoriasis کے مریضوں کے لیئے الٹرا وائلیٹ B مفید سمجھی جاتی ہے.

بلندی کے لحاظ سے ہوا کی اوزون ozone میں جذب ہونے والی بالائے بنفشی شعاعوں کا گراف.

[ترمیم] نظر آنے والی روشنی

سفید روشنی کا منشور prism سے گزر کر سات رنگوں میں بکھرنا .

یہ تقریبا 400 سے 700 نینو میٹر nm کی طول موج کی لہریں ہوتی ہیں. اگر سفید روشنی کو منشور prism سے گزارا جائے تو وہ سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے جس طرح قوس قزح. یہ رنگ بنفشی جامنی نیلا ہرا پیلا نارنجی اور سرخ ہیں. خیال رہے کہ قوس قزح میں گلابی بھورا خاکی اور دوسرے چند رنگ شامل نہیں ہیں. سرخ، ہرے اور نیلے رنگ کی روشنی کو بنیادی رنگ کہا جاتا ہے کیونکہ انہیں مختلف تناسب میں ملانے پر مختلف رنگ بن جاتے ہیں۔
نظر آنے والی روشنی کسی ایٹم کے مرکزے سے خارج نہیں ہوتی بلکہ الیکٹران کے ایک مدار سے دوسرے مدار میں منتقل ہونے سے خارج ہوتی ہے۔


کسی عدسہ سے گزرنے کے بعد نیلا رنگ عدسے کے نزدیک فوکس ہوتا ہے اور لال رنگ ذرا دور. کوئ عکس عدسہ سے جتنا دور بنتا ہے اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لال رنگ کی کار اسی جسامت کی نیلے رنگ کی کار سے ذرا بڑی معلوم ہوتی ہے اور اگر نیلے کمرے میں لال رنگ کر دیا جائے تو وہ ذرا چھوٹا دکھائ دیتا ہے کیونکہ دماغ کو دیوار یا کار ذرا نزدیک لگتی ہے.
طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سورج نسبتا زیادہ سرخ اور ذرا بڑا دکھائ دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ نیلی روشنی کا طول موج کم ہوتا ہے اور سرخ روشنی کا زیادہ. اس لیئے ہوا میں موجود دھول مٹی کے ذرات کی وجہ سے نیلی روشنی میں difraction زیادہ ہوتا ہے اور لال روشنی میں کم. اسطرح لال روشنی ہوا میں کم بکھرتی ہے اور زیادہ دور تک جاتی ہے۔
آسمان کے نیلا دکھنے کی بھی یہ ہی وجہ ہے. اونچے پہاڑوں پر آسمان نیلے کی بجائے کالا دکھتا ہے کیونکہ اتنی بلندی پر ہوا میں دھول مٹی بہت کم ہوتی ہے۔

روشنی کے عدسہ سے گزرنے کے بعد نیلا رنگ عدسے کے نزدیک فوکس ہوتا ہے اور لال رنگ ذرا دور.











رقمنظریہ (DVD) پڑھنے کے لیِئے جو سرخ ترتاشی (laser) شعاع استعمال ہوتی ہے اسکا طول موج 650 نینو میٹر ہوتا ہے۔ اس کے برعکس Blu-ray ٹیکنولوجی میں ڈسک پڑھنے کے لیِے نیلے/بنفشی رنگ کی لیزر شعاع استعمال ہوتی ہے جسکا طول موج 405 نینو میٹر ہوتا ہے اور چھوٹے طول موج کی وجہ سے Blu-ray ڈسک پر زیادہ Data ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

[ترمیم] انفرا ریڈ

یہ گرم چیزوں سے خارج ہوتی ہے انفرا ریڈ کیمرے کی تصویر میں سرد چیزیں نظر نہیں آتیں جبکہ گرم چیزیں بہت روشن over expose ‎ ہو جاتی ہیں.

انفرا ریڈ ( زیریں سرخ) فریکوئنسی 300 گیگا ہرٹز سے 400 ٹیرا ہرٹز تک ہوتی ہے۔ یہ تین طبقوں میں تقسیم کی جا تی ہے۔

نام فریکوئنسی طول موج
Far infrared (لمبی طول موج) 300 گیگا ہرٹز سے 30 ٹیرا ہرٹز ایک ملی میٹر سے دس مائکرو میٹر تک
Mid-infreared (درمیانی طول موج) 30 سے 120 ٹیرا ہرٹز دس سے ڈھائ مائکرو میٹر تک
Near infrared (چھوٹی طول موج) 120 سے 400 ٹیرا ہرٹز ڈھائ مائکرو میٹر(2500 نینو میٹر) سے 750 نینو میٹر تک
Human-Visible.jpg
Human-Infrared.jpg
ایک ہی منظر کی نظر آنے والی روشنی اور انفرا ریڈ روشنی میں لی گئی تصویروں کا فرق۔ انفرا ریڈ کالے پلاسٹک کے آرپار گزر جاتی ہے جبکہ چشمے کے شیشے کے پار نہیں گزر سکتی۔


سانپ میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ انفرا ریڈ دیکھ سکتا ہے. اس کے لیئے وہ آنکھیں استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنے انفرا ریڈ سنسر ‎ sensor‎جو اسکی ناک کے نزدیک ہوتے ہیں کی مدد لیتا ہےاور اپنے شکار کو اسکے جسم کی گرمی سے تلاش کر لیتا ہے اور اسطرح گھپ اندھیرے میں بھی شکار کر لیتا ہے.

کالا تیر کا نشان سانپ کی ناک کی طرف ہے جبکہ
لال تیر سانپ کے حرارت محسوس کرنے والے sensor کی طرف اشارہ کر رہا ہے .




درمیانی انفرا ریڈ Mid-infreared کو سالموں molecules کا فنگر پرنٹ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ مختلف سالمے ایک مختلف طول موج کی انفرا ریڈ خارج کرتے ہیں اور اس سے ان کی شناخت ممکن ہو جاتی ہے.گرم اشیاء black body بھی درمیانی انفرا ریڈ Mid-infreared خارج کرتی ہیں۔

Symmetrical
stretching
Antisymmetrical
stretching
Scissoring Rocking Wagging Twisting
Symmetrical stretching.gif Asymmetrical stretching.gif Scissoring.gif Modo rotacao.gif Wagging.gif Twisting.gif

نامیاتی سالمہ organic molecule میں ہائیڈروجن کے جوہروں atoms کے تھرکنے vibration کے چھ مختلف انداز۔ کوئی سالمہ جس تعدد frequency کی ارتعاشات oscillation والی انفرا ریڈ موج (یا لہر) جذب اور خارج کرتا ہے اسکا تعلق انہی ارتعاشات پر ہوتا ہے۔

[ترمیم] خردموج (microwave)

خردموجہ (microwave oven) میں یہ لہریں magnetron tube کے ذریعے پیدا کی جاتی ہیں اور ان کی فریکوئنسی 2450 (میگا ہرٹز) MHz رکھی جاتی ہے جو پانی کے سالمے ( مالیکیول) میں تیزی سے جذب ہو جاتی ہے اور کھانا گرم ہو جاتا ہے. 2450 MHz (میگا ہرٹز) فریکوئنسی پر لہروں کی لمبائ 12 سنٹی میٹر ہوتی ہے. مائکرو وویو اون کے دروازے پر اکثر دھاتی جالی لگی ہوتی ہے جسکے سوراخ ایک سنٹی میٹر سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں اور اسطرح اس میں سے 12 سنٹی میٹر کی لہر باہر نہیں آ سکتی.
مائکرو ویو particle accelerator میں بھی استعمال ہوتی ہے. چونکہ magnetron کی فریکوئنسی تھوڑی بہت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے اس لیئے اسے cyclotron میں استعمال نہیں کرتے بلکہ klystron tube استعمال کرتے ہیں جسکی فریکوئنسی زیادہ پائدار stable ہوتی ہے. ‎
مائکرو ویو مواصلاتی نظام میں بھی استعمال ہوتی ہے. Bluetooth اور WiFi بھی 2450 میگا ہرٹز پر کام کرتے ہیں۔

[ترمیم] ریڈار کی لہریں

یہ لہریں بھی magnetron tube کے ذریعے پیدا کی جاتی ہیں اور ان کی فریکوئنسی مائکرو ویو microwave کے آس پاس ہوتی ہے.
ریڈار کی فریکوئنسی جتنی کم ہوتی ہے ریڈار اتنا ہی نیچے اڑتے جہازوں کو دیکھ سکتا ہے لیکن اسکی تصویر اتنی واضح نہیں ہوتی۔ زیادہ فریکوئنسی کے زمین پر نصب شدہ ریڈار بہت نیچے اڑتے ہوے جہازوں کو نہیں دیکھ پاتے مگر بلندی پر اڑتے جہازوں کی بڑی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔
کسی ہوائ جہاز کی بلندی صرف ایک ریڈار سے معلوم نہیں کی جا سکتی، فاصلہ اور سمت معلوم ہو سکتا ہے۔۔ دو یا زیادہ ریڈار مل کر بلندی بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
مزید دیکھئے ویرا راڈار

Radar frequency bands
ریڈار کا بینڈ فریکوئینسی رینج طول موج تبصرہ
VHF 30–330 MHz 0.9–6 m بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت
UHF 300–1000 MHz 0.3–1 m بہت دور تک دیکھنے کی صلاحیت اور بلاسٹک میزائل کی آمد کی اطلاع دینے کی صلاحیت۔
L 1–2 GHz 15–30 cm دور تک ہوائ جہازوں کی رفت و آمد پر نظر رکھنے کے لیئے
S 2–4 GHz 7.5–15 cm کم فاصلے سے ہوائ جہازوں کی رفت و آمد پر نظر رکھنے کے لیئے، بحری جہازوں پر نصب کرنے کے لیئے، لونگ رینج سے موسمی پیشنگوئ کے لیئے
C 4–8 GHz 3.75–7.5 cm موسمی پیشنگوئ اور خلائ سیاروں کے لیئے۔
X 8–12 GHz 2.5–3.75 cm میزائل کی ہدف تک رہنمائ ، موسم، اور بحری جہازوں کے لیئے۔ امریکہ میں 10.525GHz کی فریکوئنسی ایر پورٹ کے ریڈار کے لیئے استعمال ہوتی ہے۔

[ترمیم] ‎موبائل فون کی لہریں

زیادہ تر ممالک میں موبائل فون 900 اور 1800‎ MHz پر کام کرتے ہیں۔ امریکہ میں 1900 کی فریکوئنسی استعمال ہوتی ہے.

Global Positioning System اور موبائل فون UHF پر کام کرتے ہیں

[ترمیم] بعید نما

ٹی وی کے پہلے چار چینل کی فریکوئنسی ایف ایم ریڈیو سے کم ہوتی ہے جبکہ باقی چینل ایف ایم ریڈیو سے زیادہ فریکوئنسی رکھتے ہیں.
30 سے 300 میگا ہرٹز کی فریکوئنسی VHF کہلاتی ہے اور 300 میگا ہرٹز سے 3000 میگا ہرٹز ( 3 گیگا ہرٹز) کو UHF کہتے ہیں.

Television encoding systems by nation. Countries using the PAL system are shown in blue.


ریڈیو فریکوئنسی لہریں کرۂ ہوائ میں سے آرپار گزر سکتی ہیں اور اسی وجہ سے سطح زمین پر ریڈیائ دوربین سے ستاروں کی بڑی اچھی تصویریں حاصل ہوتی ہیں. الٹرا وائلیٹ دوربینیں خلا میں اچھا کام کرتی ہیں مگر سطح زمین پر اچھی کارکردگی نہیں رکھتیں۔

Parkes Observatory کی 64 میٹر کی ریڈیائ دوربین

[ترمیم] ایف ایم ریڈیو

زیادہ تر ممالک میں اسکی فریکوئنسی 88‎-108‎ MHz ‎ ہوتی ہے.


کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں شہری ہوائی جہاز سے نشر ہونے والے تشویش ناک حالات Mayday کے پیغام کی فریکوئنسی 121.5 میگا ہرٹز ہوتی ہے جبکہ فوجی ہوائی جہاز اسی مقصد کے لئیے 243 میگا ہرٹز کی فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں۔ ایسی ہی صورتحال میں بحری جہاز 156.8 میگا ہرٹز (V.H.F) یا 2.182 میگا ہرٹز (H.F. Short wave ) پر سگنل بھیجتے ہیں۔
EPIRB ایسے آلات ہوتے ہیں جو نہ صرف distress call بھیجتے ہیں بلکہ بھیجنے والی جگہ کی نشان دھی کرنے کے لیئے406 میگا ہرٹز (U.H.F) پر رہنمائ کا سگنل Beacon بھی بھیجتے ہیں۔

[ترمیم] شورٹ ویو

یہ ‎1.6‎ سے 30 MHz تک پر کام کرتے ہیں۔ شارٹ ویو ریڈیو کے بینڈ درج ذیل ہیں۔



Meter Band Frequency Range Remarks
120 m 2,300 - 2,495 kHz
90 m 3,200 - 3,400 kHz
75 m 3,900 - 4,000 kHz
60 m 4,750 - 5,060 kHz
49 m 5,900 - 6,200 kHz
40 m/41m 7,100 - 7,350 kHz
31 m 9,400 - 9,900 kHz
25 m 11,600 - 12,100 kHz
22 m 13,570 - 13,870 kHz
19 m 15,100 - 15,800 kHz
16 m 17,480 - 17,900 kHz
15 m 18,900 - 19,020 kHz
13 m 21,450 - 21,850 kHz
11 m 25,600 - 26,100 kHz


[ترمیم] میڈیم ویو

540 سے 1600 کلو ہرٹز پر کام کرتے ہیں.

[ترمیم] لونگ ویو

150 سے 540 کلو ہرٹز پر کام کرتے ہیں.



[ترمیم] مزید دیکھئے

[ترمیم] حوالہ جات