برقناطیسیت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(برقناطیسی تفاعل سے رجوع مکرر)
علم طبیعیات میں برقناطیسیت یا برقی مقناطیسیت (electromagnetism) دراصل برقناطیسی میدان کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ برقناطیسی میدان ایک ایسا میدان ہوتا ہے کہ جو اس تمام فضاء کا احاطہ کیے ہوئے ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ایسے ذرے کے گرد پائی جاتی ہے جو کہ برقی طور پر بار دار کیفیت کا حامل ہو۔ جبکہ بذات خود یہ میدان اس باردار ذرے (charged particle) کے وجود اور حرکات سے متاثر ہوتا ہے۔