برنابے، برٹش کولمبیا
برنا بے نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ہے۔ یہ شہر وینکوور کے ساتھ مشرق میں واقع ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ شہر صوبے بھر میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ 1892 میں آباد ہونے والے اس گاؤں کو 1992 میں یعنی سو سال بعد شہر کا درجہ ملا۔
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
قیام کے 30 تا 40 سال تک شہر کی بڑھوتری پر وینکوور اور نیو ویسٹ منسٹر جیسے بڑے اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں کے درمیان موجودگی کا اثر رہا۔ پہلے پہل اسے زرعی منڈیوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسے وینکوور، فریزر دریا کی وادی اور اندرونی علاقوں کے درمیان نقل و حمل کے لئے اہم حیثیت حاصل رہی۔ بلدیہ کا درجہ ملنے کے وقت سارے شہریوں نے متفقہ طور پر قانون ساز، سپیکر، فری میسن اور مہم جو رابرٹ برنا بے کے نام پر شہر کا نام چنا جو 19ویں صدی کے وسط میں برٹش کولمبیا کی نو آبادی کے لینڈ کمشنر کے سیکریٹری تھے۔
[ترمیم] آبادی
[ترمیم] مذہبی رحجان
شہر میں آباد لوگوں میں سے بیاسی فیصد سے زیادہ افراد عیسائی العقیدہ ہیں۔ دیگر مذاہب میں بدھ مت، مسلمان، سکھ مت، ہندو، دیگر مشرقی مذاہب اور یہودی اہم ہیں۔
[ترمیم] صنعت اور معیشت
ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنیاں جیسا کہ الیکٹرونک آرٹس، کریو، بیلارڈ پاور سسٹم اور ٹیلس وغیرہ کے کاروباری صدر مقام یہاں واقع ہیں۔ دیگر بڑی کمپنیاں جیسا کہ ای بے، فیوچر شاپ اور نوکیا وغیرہ بھی یہاں اہم کاروباری دفاتر کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں۔
[ترمیم] جڑواں شہر
برنا بے کے تین جڑواں شہر ہیں:
- گیٹنیاؤ، کینیڈا
- کوشیرو، جاپان
- میسا، امریکہ