بروز کوڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چترال کی یونین کونسلیں
بروز کوڑ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع چترال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

بروز چترال سے قریبا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں کی آبادی قریبا 3سو ہے۔ بروز ایک قصبے کا نام ہے اور اس میں کئی اور بھی چھوٹے گاؤں موجود ہیں، جن میں شیلی، گنبد، دومون، ہندوستان، دوم، بروز گول، بیربولک، گولدہ، منگڑ، سینکڑوم، کوڑ اور جوٹی لشت شامل ہیں۔ کئی ایک رپورٹ کے مطابق گہیریت بھی بروز میں شامل ہے۔ کوڑ کی آبادی قریبا 2 سے 3 سو ہے۔ اور اکثریت لوگ زمینداری کرتے ہیں، کئی ایک جوان سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے تعلیمی سہولیات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے سب تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ چونکہ بروز کے دوسرے علاقوں میں کئی ایک تعلیمی ادارے ہیں لیکن یہ جگہ قصبے کے آخر میں ہونے کی وجہ سے تعلیمی اِدارے نہیں ہیں صرف ایک پرائمری اسکول ہے اور پانچویں تک تعلیم طالبعلم حاصل کرتے ہیں۔ اور مڈل اور ہائی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گاؤں سے دُور یعنی گُمبد یا بروز گول جانا پڑتا ہے، چونکہ چترال کے لوگ محنت کش زیادہ ہوتے ہیں تووہ بچے بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ اپنا پورا محنت کرتے ہیں۔ وہاں کے بھی ہائی اسکولوں میں معیاری تعلیم اور تعلیم یافتہ اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بچّوں کی زندگی خراب ہو جاتی ہے۔ اور آخر میں اُن کو بھی کوئی خاصی نوکری نہیں ملتی ہے اور وہی مزدوری یا پرائیوٹ کاموں میں لگ جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]