بریو ہارٹ
| بریو ہارٹ Braveheart |
|
|---|---|
| ہدایات | میل گبسن |
| تخلیق | میل گبسن ایلن لیڈ جونیئر. بروس ڈیوی اسٹیفن میک ایویٹی |
| تحریر | رینڈل والس |
| راوی | اینگس میک فیڈین |
| ستارے | میل گبسن صوفی مرسیو کیتھرائن میک کورمیک پیٹرک میک گوہان اینگس میک فیڈین برینڈن میک گلیسن |
| موسیقی | جیمز ہورنر |
| عکسبندی | جون ٹول |
| ادارت | اسٹیون روزینبلم |
| تقسیم کاری | -امریکہ و کینیڈا - پیراماؤنٹ پکچرز آئیکون انٹرٹینمنٹ - امریکہ سے باہر - 20th Century Fox |
| نمائش | 24 مئی , 1995 |
| وقت دورانیہ | 182 منٹ |
| ملک | |
| زبان | انگریزی |
| میزانیہ | $53,000,000 |
| جملہ آمدن | $202,600,000 |
| All Movie Guide profile | |
| IMDb profile | |
بریو ہارٹ (انگریزی: Braveheart) ایک تاریخی رزمیہ فلم ہے جسے 1995آ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ میل گبسن نے اس فلم کے پیشکار اور ہدایتکار کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کے فرائض بھی انجام دیے۔ فلم کو پردۂ سیمیں کے لیے ہی تحریر کیا گیا تھا جسے بعد ازاں رینڈل والس نے ناول کی شکل دی۔ گبسن نے اسکاٹ لینڈ کے تاریخی جنگجو کردار ولیم والس کا کردار نبھایا ہے جو اسکاٹ لینڈ کی پہلی جنگ آزادی کے ذریعے منظر عام پر آئے۔ فلم میں انگلستان کے ایڈورڈ اول کا کردار پیٹرک میک گوہان، ایڈورڈ کی بہو شہزادی آئزابیلا کا کردار صوفی مرسیو اور اسکاٹ لینڈ کو آزادی دلانے والے رابرٹ دی بروس کا کردار ایگنس میک فیڈین نے ادا کیا ہے۔ فلم نے 68 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں 5 اعزازات حاصل کیے جن میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کے اعزازات بھی شامل ہیں جبکہ فلم مزید پانچ اعزازات کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی۔ اس فلم کی کامیابی نے تاریخی رزمیہ قسم کی فلموں کو نئی زندگی بخشی اور اس کے بعد گلیڈی ایٹر، دی پیٹریاٹ، الیگزینڈر، ٹرائے، کنگڈم آف ہیون اور 300 جیسی شہرۂ آفاق تاریخی رزمیہ فلمیں بنیں۔