بصریاتی حرف شناسی
وکیپیڈیا سے
بصریاتی حرف شناسی، (عموماً ایک مفراس کے ذریعے حاصل کئے گئے) ٹائپ شدہ، ہاتھ سے لکھے، یا چھاپے گئے متن کا آلے کے قابلِ ترمیم شکل میں آلاتی یا برقیاتی ترجمہ ہے.
[ترمیم] وضاحت
جب کسی مفراس کے ذریعے کسی شبیہہ کو شمارندہ میں منتقل کیا جاتا ہے تو شمارندہ اُسے بطورِ شبیہہ ہی رکھتا ہے، یعنی اُسے بطورِ متن استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے. اِس شبیہہ سے متن حاصل کرنؒے کیلیے ایک طراز استعمال کیا جاتا ہے جسے بصریاتی حرفی پہچان کہاجاتا ہے. یہ طراز شیبیہہ میں سے متن کو حاصل کرکے اُسے ایسی شکل میں محفوظ کرتا ہے جس میں آلے یعنی شمارندہ کے ذریعے ترمیم کی جاسکتی ہے.
[ترمیم] تسمیات
بصریاتی حرف شناسی کو انگریزی زبان میں Optical Character Recognition کہاجاتا ہے اور اِس کا مخفف OCR لکھا جاتا ہے.