بعثت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بعثت سے مراد حضرت جبریل علیہ السلام کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے قراآن کی پہلی نازل ہونے والی آیت کا تلاوت کرنا ہے۔ جبر یل علیہ السلام وحی لاتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر چا لیس برس ھوگی۔ اور یہی سن کمال ہے ، اور کہا جاتا ہے کہ یہی پیغمبروں کی بعثت کی عمر ہے۔ دلائل و قرآن پر ایک جامع نگاہ ڈال کر حضرت جبر یل علیہ السلام کی تشریف آوری کے واقعے کی تاریخ متعین کی جا سکتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق یہ واقعہ رمضان المبارک کی ۲۱ تاریخ کو دوشنبہ کی رات میں پیش آیا۔ اس روز اگست کی ۱۰ تا ریخ تھی اور سن 610 ء تھا۔ قمری حساب سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر چالیس سال چھ مہینے بارہ دن اور شمشی حساب سے ۳۹ سال ۳ مہینے ۲۲ دن تھی۔ ( بحوالہ ۔ الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری)

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=بعثت&oldid=267441’’ مستعادہ منجانب