بقریاتِ علم الاورام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بقریات علم الاورام (vaccination in oncology) سے مراد، طب کی دنیا میں مرض سرطان کے اس معالجہ کی لی جاتی ہے کہ جس میں بقریات (vaccines) کو سرطانی خلیات کے خاتمے کے لیۓ استعمال کرنے کی تحقیق کی جاتی ہے جبکہ یہاں علم الاورام (oncology) سے مراد سرطان کے طبی علم کی ہے۔ بقریت (vaccination) کی طرزیات کو استعمال کرتے ہوۓ سائنسدان اس بات کی تحقیق کرتے ہیں کہ کس طرح بقریات کو استعمال کرتے ہوۓ خود اس متعلقہ جاندار (بالخصوص انسان) کے جسم کی (عموماً اپنی ہی) قوت مدافعت (immunity) کو اس قابل بنایا جاۓ کہ وہ جسم کے اندر پیدا ہونے والے سرطان کو ختم کرسکے، اسی طرح جیسے وہ کسی جراثیم کے خاتمے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس قسم سے بنائی جانے (یا بنانے کی تحقیق و جستجو کی جانے) والی سرطان کی ادویات کے لیۓ بقریۂ سرطان (Cancer vaccine) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ www.worldcancertreatment.blogspot.com==ٹی خلیات اور ضدِ سرطان== ت خلیات (T cells) خون میں موجود سفید خونی خلیات کی ایک ایسی ذیلی قسم ہوتی ہے جسکو قوت مدافعت میں خلیاتی بازو کا ایک اہم رکن تصور کیا جاتا ہے۔ اور متعدد ماہرین طب و سالماتی حیاتیات کی تحقیقات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جاندار کے اپنے جسم کی قوت مدافعت ، سرطان کے خلیات کو شناخت کرنے اور سرطانی خلیات کے خاتمے (باالفاظ دیگر سرطان کے معالجے) میں نہایت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ت خلیات کی خلوی جھلی پر لحمیاتی سالمات سے بنے receptors ہوتے ہیں جنکو T cell receptor یا مختصر TCR کہا جاتا ہے۔