بلاد سودان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بلاد سودان کا عام منظر

بلاد سودان یعنی کالوں کا دیس بحر اوقیانوس سے بحیرۂ احمر تک پھیلا ہوا افریقہ کا وسیع قطعۂ ارض ہے جس کے شمالی حصے صحرائے اعظم کا حصہ ہیں اور جنوبی حصے زرخیز زمینوں پر مشتمل ہیں۔ ملک سوڈان اس وسیع و عریض خطے کا صرف مشرقی حصہ ہے۔ مالی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو مغربی سوڈان کہا جاتا ہے اسی طرح سوڈان کو مشرقی سوڈان بھی کہا جاتا ہے۔

موجودہ سوڈان کا نصف شمالی حصہ عہد قدیم میں نوبیہ کہلاتا تھا۔ مصر کی طرح نوبیہ کی خوشحالی بھی دریائے نیل اور اس کے معاونین کی رہین منت ہے اور مصر کی طرح نوبیہ بھی قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ رہا ہے۔ نوبیہ کی قدیم تہذیب دراصل مصری تہذیب تھی اور اس کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔