بلاذری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

( ۔ 279ھ / ۔ 892ء )

ابو الحسن احمد بن یحٰیی بن جابر بن داؤد البلازری تیسری صدی ہجری کے نامور عرب مؤرخ، شاعر اور ماہر الانساب تھے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

دوسری صدی ہجری کے اواخر میں پیدا ہوئے۔ بغداد میں نشو و نما پائی اور یہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ شام اور عراق کے مختلف شہروں میں حدیث سنی اور عرب، مصر کی سیر و سیاحت بھی کی۔

عباسی خلفاء اور بلاذری[ترمیم]

بلاذری عباسی خلفاء متوکل علی اللہ اور مستعین باللہ کے مقربین میں سے تھا اور خلیفہ معتز باللہ کے بیٹے کا اتالیق بھی رہا۔

تصانیف[ترمیم]

بلاذری روایات کے انتکاب میں بڑا محتاط تھا، اس لیے اس کی تالیفات بڑی مستند سمجھی جاتی ہیں۔

بلاذری کی تصانیف:

وفات[ترمیم]

کہتے ہیں کہ اُس نے لاعلمی میں بلاذر نامی ایک زہریلے پودے کا رس پی لیا تھا جس سے اُس کے حواس مختل ہوگئے اور وہ جانبر نہ ہوسکا اسی نسبت سے اُسے بلاذری کہتے ہیں۔